لیسکو کے حاضر و سابق چیئرمین میں سرد جنگ، رمضان کیسے گذرے گا؟
لاہور: افضل افتخار: لیسکو کے حاضر و سابق چیئرمین

ماہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی، گرمیوں میں بجلی کی بڑھتی ضرورت اور لوڈ کے پیش نظر چیئرمین لیسکو بورڈ متحرک ہو گئے، مگر سابقہ لیسکو چیف کے منظور نظر کچھ افسران نے روڑے اٹکانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں اہل لاہور کیلئے ماہ رمضان المبارک میں بجلی کی سپلائی کی صورتحال کیسے رہے گی بڑا سوالیہ نشان ہے۔
لیسکو کے کوٹہ میں مزید کمی ، ہر گھنٹے کے بعد لوڈشیڈنگ ہونے لگی
جتن نیوز اردو کو حاصل معلومات کے مطابق لیسکو بورڈ میں بجلی
کی فراہمی اور مربوط سپلائی کیلئے اہم اقدامات کا فیصلہ تو چیئرمین
بورڈ نے کر لیا ہے مگر لیسکو میں موجود کچھ افسران خصوصاً لیسکو
کا شعبہ تعلقات عامہ اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ چیئرمین
لیسکو بورڈ پنجاب میں انتخابی شیڈول کے پیش نظر لاہور میں بجلی سے
متعلق معاملات کی بہتری چاہتے ہیں جس کیلئے انہیں اوپر سے ہدایات
مل چکیں ہیں اور وہ خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، مرمت، تکنیکی سسٹم
کی فعالیت اور فیلڈ میں میٹریل کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے
پُرعزم نظر آتے ہیں۔ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین لیسکو بورڈ
کو خفیہ رپورٹ بھیجی گئی ہے کہ لیسکو کے کچھ شعبے اور افسران
اس پورے منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، خصوصا شعبہ تعلقات عامہ
میڈیا میں اسطرح کے اچھے اقدامات کی تشہیر میں بالکل عدم دلچسپی کا
مظاہرہ کر رہا ہے اور یہاں کام کرنیوالے کچھ لوگ سابقہ لیسکو چیف کے
"مخبر” بنے ہوئے ہیں۔
لیسکو کا کروڑوں کے نادہندہ سرکاری دفاتر کیخلاف آپریشن، بجلی کنکشن منقطع
ذرائع کے مطابق اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر نہ نبھانے، ادارے اور بورڈ
کے فیصلوں کی پبلسٹی میں عدم دلچسپی لینے اور روڑے اٹکانے والے ذمہ
داران کیخلاف شکنجہ اور تادیبی کارروائی کیلئے لائحہ عمل بھی تیار کیا جا
رہا ہے۔ ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ شعبہ پبلک ریلیشن
سالانہ کروڑوں روپے کے فنڈز کھا رہا ہے مگر اس کی کارکردگی "صفر”
ہے۔ سابقہ لیسکو چیف بھی شعبہ تعلقات عامہ سے خوش نہیں تھے مگر آخری
دنوں میں متعلقہ افسران نے انہیں ” شیشے” میں اتار لیا تھا، مگر لیسکو
بورڈ اور چیئرمین کے مثبت اقدامات اور فیصلوں کی میڈیا تک تشہیر میں
پبلک ریلیشنز آفیسر اور شعبہ بری طرح ناکام نظر آتا ہے، جس پر لیسکو
بورڈ کے افسران نے چیئرمین سے باقاعدہ شکوہِ کیا اور بری طرح ناکام
اس شعبے کا قبلہ درست کرنے کی تجویز دی۔ صرف اپنی” پسند ” کے
چینلز اور اخبارات تک محدود پبلک ریلشنز کے شعبہ نے میڈیا میں اپنی اور
ادارے کی ساکھ بھی خراب کی، اس لیے شہر میں پرانے ٹرانسفارمر ز کی
تبدیلی کیساتھ ساتھ اس شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر کے
سمت درست کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کیلئے جلد ہی حکمت عملی
لیسکو بورڈ اورچیئرمین کو پیش کی جائیگی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لیسکو کے حاضر و سابق چیئرمین ، لیسکو کے حاضر و سابق چیئرمین ، لیسکو کے حاضر و سابق چیئرمین
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)
پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )