لاہور،بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام ٹھپ
لیسکو ترسیلی نظام ٹھپ
لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں منگل کی رات سے شروع ہونے
والی بارش بدھ کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور
کہیں بوندا باندی کے ساتھ ساتھ شہر کی فضا میں بادلوں کے مسلسل ڈیروں کے باعث شہر کا موسم
سرد اور خوشگوار ہوگیا۔ منگل کی رات سے ہونے والی زیادہ سے زیادہ بارش 4 ملی میٹر ریکارڈ
کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہا۔ لاہورمیں جاری بارشوں کا سلسلہ رات گئے ختم
ہوگیا جبکہ محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں پر مشتمل بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم آج بروز
جمعرات کی شام شہر میں داخل ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر میں مزید
بارشوں کا امکان ہے اور بارشوں کا یہ سلسلہ رواں ماہ 15 جنوری تک جاری رہنے کی امید ہے
جبکہ ان دنوں میں شہر میں دھند کی شدت میں بھی اضافے کے امکانات ہیں محکمہ موسمیات کا یہ
بھی کہنا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں ہونے والی بارشوں کے باعث جنوری کا اختتام بھی
خوشگوار اور سرد موسم کے ساتھ ہوگا جبکہ دوسری طرف بارش کے باعث شہر کے ائیرکوالٹی
انڈیکس کی شرح میں بھی نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شہر کا ایئرکوالٹی انڈیکس
کم ہو کر 240 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 8 ویں نمبر پر
آگیا ہے مزید برآں بارش کے باعث لیسکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے نتیجے میں شہر
کا ایک بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا مسلسل کی وجہ سے لیسکو کا فیلڈ عملہ بجلی بحال کرنے
میں ناکام رہا۔ اس حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا تھا کہ بارش بند ہونے کے بعد بند فیڈرز کی بحالی
کا کام شروع کیا جائے گا۔
لیسکو ترسیلی نظام ٹھپ
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں