لکی مروت ، دہشتگردوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید
لکی مروت (جے ٹی این پی کے) لکی مروت ، دہشتگردوں کے حملے میں
لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس چوکی عباسہ خٹک کی موبائل وین پر دہشت گروں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردحملے میں شہید ہونیوالوں میں موبائل کا ڈرائیور ، ڈیوٹی انچارج اے ایس آئی بھی شامل ہیں جبکہ شہداء کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر علم دین، کانسٹیبلز پرویز، احمد، دل جان، عبداللہ اور محمود کے ناموں سے ہوئی ہے۔
علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس وین پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرنے سمیت شہداء کی بلندی درجات بلندی ،لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا واقعہ انتہائی افسوناک ہے، شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائینگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کے حملہ کی شدید مذمت کی اورکہا مادر وطن پر جا ن قربان کرنیوالے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،
پولیس نے دہشتگردی کیخلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پورا پاکستان دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا ۔
صدر مملکت عارف علوی نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کی اور شہدا کیلئے بلندی درجات، ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی،
انہوں نے دہشتگردی کے واقعے میں قیمتی جانی نقصان پر گہر ے افسوس کا اظہار
کرتے ہوئے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،
قوم اپنے شہدا پر فخر کرتی ہے
ایسی بزدلانہ کارروا ئیاں دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔
بعدازاں پولیس کے چھ شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیس لکی مروت میں ادا کی گئی.
جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری، ریجنل پولیس
آ فیسر سید اشفاق انور، ڈپٹی کمشنر لکی مروت فضل اکبر اور پاک فوج کے افسران
سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی،
اس موقع پر آئی جی پولیس خیبرپختونخوا، پاک فوج کے افسران اور ریجنل پولیس آفیسر
سید اشفاق انور سمیت تمام حکام نے شہید اہلکاروں کی جرات و بہادری کو زبردست الفاظ
میں خراج تحسین پیش کیا
اورکہا پولیس اہلکار پوری قوم کے محسن ہیں اور قوم شہداء کے جذبے اور قربانی کو سلام پیش کرتی ہے،
پولیس جوانوںکا خون کو رائیگاں جانے نہیں دینگے،
حملے میں ملوث شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا نے عوام سے دہشت گردوں کے خاتمے میں
پولیس کیساتھ مکمل تعاون کرنے کی بھی درخواست کی ۔
لکی مروت ، دہشتگردوں کے حملے میں
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد