لکھ پتی بننے والے تین خوش نصیب کون؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی
فیصل آباد:جے ٹی این پی کے نیوز: لکھ پتی بننے والے تین خوش
سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 مارچ بروز بدھ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں ہو گی، جو رواں سال کی چھٹی اور مجموعی طور پر 93 ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے 5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات ہیں۔
2023 میں کس انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کب، ( جانیئے مکمل شیڈول )
تٖفصیلات کے مطابق علاقائی نظامت قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان
نے بتایا کہ گورنمنٹ سیکنڈری سکول آف ایجوکیشن برائے فقدان سماعت
( خصوصی تعلیم ) فیصل آباد کے بچے انعامات نکالیں گے۔ انہوں نے بتایا
کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرا
انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے 5 اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت
کے 2394 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف
پاکستان فیصل آباد میں بدھ کی صبح 9 بجے ایک خصوصی تقریب منعقد
کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق
رکھنے والے سیکڑوں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس موقع
پر شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناو کیا جائیگا۔
معاشی ماہرین کی قومی بچت کی سکیموں سے متعلق رائے
یاد رہے قومی بچت سکیم میں سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہی نہیں ہوتی بلکہ ملکی معشیت کو مستحکم کرنے میں بھی مدد گار ہوتی ہے، اس لئے معاشی ماہرین قومی بچت کی سکمیوں میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لکھ پتی بننے والے تین خوش ، لکھ پتی بننے والے تین خوش
===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)