لوگ مشکل میں، احتجاج ختم، لانگ مارچ کی تیاری کریں، کپتان

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) لوگ مشکل میں احتجاج ختم

چیئر میں پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی میری یہ تحریک چلتی رہے گی۔

سپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ احتجاج ختم کر دیں۔ لوگ مشکل میں ہیں، آپ لانگ مارچ کی تیاری کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ شام الیکشن کمیشن کی طرف سے توشہ ریفرنس میں نا اہلی کے فیصلہ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کی جانب سے احتجاج کرنے پرپی ٹی آئی کے یو ٹیوب چینل پر خطاب کرتے ہوئےکیا۔

توشہ خانہ کیس،عمران خان نااہل قرار

ملک ایک فیصلہ کن موڑ پہ ہے۔ میں آپ کو کال دوں گا، یہ سب سے بڑی احتجاجی تحریک ہو گی۔

دوران لائیو خطاب انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایک پارٹی جو سب کو اکٹھا رکھ سکتی ہے اسے ختم کیا جائے۔ میں نے عدالت میں ایک ایک رسید دکھائی۔ فلیٹ بیچا تو اپنے ملک پیسہ لے کے آیا۔ میرا مقابلہ اس آدمی سے کر رہے ہیں جس کی ملک سے باہر اربوں کی جائیداد ہے۔ ‘

’کسے اس ملک میں بچایا جا رہا ہے۔ بڑے بڑے مجرم جن پر اربوں روپے کے کیسز ہیں۔ وہ اسمبلی میں بیٹھ کر قانون پاس کرتے ہیں اور گیارہ سو ارب اپنا معاف کروا لیتے ہیں۔ چھ مہینے میں پاکستان کو اس حال پہ لے آئے ہیں کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو گئی ہے۔‘

حالیہ نااہلی کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھا کہ ’یہ سب کچھ میرا منہ بند کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔‘

لوگ مشکل میں احتجاج ختم

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: