لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی کو بچھڑے 23 برس گئے مگر وہ دلوں میں آج بھی زندہ

لاہور(جے ٹی این پی کے نیوز) لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی

معروف لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی جو اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے کو
مداحوں سے بچھڑے 23 سال بیت گئے، آج 31 مئی بروز منگل ان کی 23 ویں
برسی منائی جا رہی ہے، برسی کے سلسلے میں اہل خانہ سمیت دوست احباب
اور شوبز برادری نے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کر رکھا ہے جس میں مرحوم کی
روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جا رہی ہے، ان تقریبات کے اختتام
پر مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی، جب کہ مرحوم کو خدمات خراج
عقیدت پیش کیا جائے گا۔

عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے

عنایت حسین بھٹی 12 جنوری 1928ء کو صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں
پیدا ہوئے۔ عنایت حسین بھٹی اپنی ذات میں ایک نمونہ تھے وہ بیک وقت ایک
گلوکار، اداکار، ہدایت کار، مصنف، سماجی رہنما، کالم نگار، مذہبی سکالر اور
ذاکر اہل بیت اطہارّ بھی تھے-

گلوکاری کا آغاز ساٹھ کی دہائی میں تھیٹروں سے کیا

ابتداء سے ہی عنایت حسین بھٹی کا رجحان صوفی شاعری کی جانب تھا- انہوں
نے اپنے عہد میں وارث شاہ، بلھے شاہ، خواجہ غلام فرید اور میاں محمد بخش
سمیت متعدد دیگر عظیم صوفی شعراء کا کلام گایا- ساٹھ کی دہائی میں عنایت
حسین بھٹی نے تھیٹروں میں گلوکاری کا آغاز کیا، جہاں وہ سلطان باہو اور شاہ
عبدالطیف بھٹائی کا کلام گایا کرتے تھے۔

کرتار سنگھ، وارث شاہ، دنیا مطلب دی، عشق دیوانہ معروف فلمیں

مرحوم نے سیکڑوں فلموں میں گلوکاری اور اداکاری بھی کی، ان کی مشہور
فلموں میں کرتار سنگھ، وارث شاہ، دنیا مطلب دی، عشق دیوانہ، شہری بابو،
چن مکھناں، ظلم دا بدلہ، کوچوان، اور سجن بیلی قابل ذکر ہیں۔ عنایت حسین
بھٹی 31 مئی 1999ء کو 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
حق مغفرت اور درجات بلند کرے، الٰہی آمین

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

لوک گلوکار عنایت حسین بھٹی

= پڑھیں = شوبز اور فیشن سے متعلق دنیا بھر سے مزید اہم خبریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: