لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کیلئے معاوضوں کی فی کس رقم 30 لاکھ

پشاور/ بیورو چیف: عمران رشید خان/ لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور

Imran Rasheed

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے لواحقین شہدائے سانحہ کوچہ رسالدار
پشاور کے لئے خصوصی معاوضوں کی رقم فی کس 20 لاکھ سے بڑھا کر
30 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے بدھ کے روز امامیہ
جرگے کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے امامیہ جرگہ کے پی کے
کے جنرل سیکرٹری برگیڈیئر (ر) سر تاج قزلباش کی قیادت میں ان سے ملاقات
کی اور سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کیلئے معاوضوں و دیگر امور پر تبادلہ
خیال کیا۔

= پڑھیں = سانحہ کوچہ رسالدار کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، شعیہ علماء

صوبائی کابینہ نے ایک روز قبل اجلاس میں سانحہ کوچہ رسالدار کے شہداء کے
لواحقین کیلئے 20 لاکھ روپے فی کس خصوصی معاوضوں کی منظوری دی تھی۔
ملاقات میں وفد نے وزیراعلیٰ سے ان خصوصی معاوضوں کی رقم بڑھانے کی
درخواست کی جس پر انہوں نے معاوضوں کی رقم 20 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ
روپے کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر
محمد علی سیف، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ریاض محسود
اور دیگر متعلقہ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کیلئے معاوضوں کی فی کس رقم 30 لاکھ

معاون وزیراعلیٰ کے پی کے بیرسٹر محمد علی سیف امامیہ جرگہ کے وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (فوٹو جتن نیوز اردو)


بعد ازاں وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر
محمد علی سیف نے امامیہ جرگے کے رہنماؤں کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس
سے خطاب میں کہا کہ کوچہ رسالدار کی مسجد پر حملہ ملک کے تمام شہریوں
پر حملہ تھا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت متاثرہ مسجد
کی بحالی اور تزئین و آرائش کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف
نے کہا کوچہ رسالدار مسجد میں نمازیوں پر حملہ کسی ایک فرقے پر نہیں بلکہ
اس ملک کے ہر شہری پر حملہ تھا جس کا دکھ اور درد ہر پاکستانی شہری نے
محسوس کیا ہے۔

ملک دشمنوں کو اسلامی بھائی چارے سے شکست دینگے، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،
ان کو ہم اپنے اتحاد، اسلامی بھائی چارے اور اتفاق سے شکست دیں گے اور
انہیں ان کے گمراہ کن مقاصد میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ملک
دشمن اور اسلام دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
نے شہداء کے ورثاء کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے اور زخمیوں کو علاج معالجے
کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہداء کے ورثاء کو تمام سرکاری مراعات میسر رہیں گی، معاون وزیراعلیٰ

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ امامیہ جرگہ کیساتھ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا
گیا ہے کہ جو سرکاری ملازمین اس سانحہ میں شہید ہوئے ہیں ان کی فیملیز
اسی طرح سرکاری رہائشوں میں قیام کریں گی اور ان کے بچوں کو گریجویشن
کے بعد ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

امن دشمنوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے، سرتاج قزلباش

اس موقع پر امامیہ جرگہ کے جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر سرتاج قزلباش نے کہا
ان کے حوصلے بلند ہیں۔ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے چند عناصر ملک
کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں اور معاشرے میں قائم اتحاد، اتفاق اور اسلامی
بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں اس میں کسی صورت کامیاب
نہیں ہونے دیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور ، لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور
لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور ، لواحقین شہداء سانحہ کوچہ رسالدار پشاور

= مزید پڑھیں = فرقہ وارانہ ہم آہنگی نے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، علامہ عارف واحدی

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: