لبنانی خاتون نے بہن کے علاج کیلئے اپنی زندگی دائو پر لگا دی، ویڈیو وائرل

بیروت: جے ٹی این پی کے نیوز: لبنانی خاتون نے بہین کے علاج

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں خاتون نے بہن کے علاج کے لیے نہ صرف مجبور ہو کر بینک لوٹ لیا، بلکہ ڈکیتی کی واردات کو سوشل میڈیا پر براہ راست شیئر دیا۔

پڑھیں : محبت اور وفا میں دنیا کو ششدر کردینے والی لڑکی

میڈیا رپورٹ کے مطابق سالی حافظ نامی خاتون نے بینک لوٹنے کی

ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم ( براہ راست ) شیئر بھی کی۔

اس ویڈیو میں خاتون کو بینک میں داخل ہوتے اور چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

سالی حافظ نے بتایا کہ وہ رقم حاصل کرنے بینک میں آئی ہیں کیونکہ ان کی بہن کینسر کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔

خاتون نے مزید کہا کہ وہ کسی کو قتل کرنے یا فائرنگ کرنے یہاں نہیں آئیں،

ان کا مطالبہ صرف اپنے حقوق کا حصول ہے۔

خاتون نے بینک سے مطلوبہ رقم 13 ہزار ڈالر لی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بیک وقت 9 شوہروں والی خاتون

بینک میں ڈکتی کی واردات کے بعد خاتون نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو

میں بتایا کہ اس نے بینک سے 13 ہزار ڈالر حاصل کر لئے اور اس برانچ

میں ان کے خاندان کے 20 ہزار ڈالر جمع تھے۔

خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بہن کے علاج کے لیے 50 ہزار روپے کا خرچہ آ رہا ہے۔

سالی حافظ نے یہ بھی بتایا کہ اس نے ڈکیتی کے لیے اپنے بھانجے کے کھلونا پستول کا استعمال کیا۔

ڈکیتی کے بعد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کی پچھلی طرف سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

لبنانی خاتون نے بہین کے علاج ، لبنانی خاتون نے بہین کے علاج

= پڑھیں = پاکستان سمیت دنیا بھر سے سچی کہانیاں اور واقعات

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: