پی ایس ایل 7 ، لاہورمیں 100 فیصد تماشائیوں کوسٹیڈیم میں آنے کی اجازت

لاہور(جے ٹی این پی کے) لاہور100 فیصد تماشائیوں کواجازت

لاہور کے شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری ،این سی او سی نے پاکستان سپر لیگ 7میں مرحلہ وار 100 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دےدی۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا.

جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور بڑے شہروں میں کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کےلئے لاہور کے سٹیڈیم میں 50 فیصد تماشائیوں کو آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

این سی او سی کے مطابق 15 فروری تک 50 فیصد گنجائش کے ساتھ تماشائی میچز دیکھ سکتے ہیں.

16 فروری سے 100 فیصد تماشائی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی کے مطابق صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو میچ دیکھنے کی اجازت دی جائے.
جب کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی.

دوسری جانب شائقین کرکٹ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خیرمقد م کرتے ہوئے کہا کہ

فیصلے سے سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد میچوں سے لطف اندوز ہوسکے گی خاص طور پر بارہ سال

سے کم عمر بچوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجازت دینا بڑی خوشخبری ہے۔
پی ایس ایل

لاہور100 فیصد تماشائیوں کواجازت

 

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: