لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں جدید ترین سمارٹ کلاس روم قائم
لاہور: لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی



لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے سمارٹ کلاس روم کا افتتاح کر دیا، سمارٹ کلاس روم ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے تعاون سے آئی سی ٹی ویژن 2025 پروگرام کا حصہ ہے، جدید ٹیکنالوجی اور انٹرایکٹو ٹولز سے لیس سمارٹ کلاس روم کا مقصد آن لائن تعلیم کے ذریعے طلبہ اوراساتذہ کے درمیان روابط کو بڑھانا ہے۔
سمارٹ کلاس روم عہد حاضر کی تمام تر جدید سہولیات سے مزیئن
تفصیلات کے مطابق سمارٹ کلاس روم میں طلبہ کیلئے 16 مائیکرو فون اور 30 ویڈیو ڈیجیٹل
امیج اسٹیبلائزیشن کیساتھ 86 انچ کا آئیڈیا ہب موجود ہے۔ یہ ای لرننگ، ورچوئل ڈیسک ٹاپس،
انٹرایکٹو وائٹ بورڈز، کلاس روم کنٹرول سسٹم، لائیو ورچوئل کلاس رومز، انٹرایکٹو ڈسپلے،
اور ایک انٹرایکٹو کنٹرول سینٹر پر مشتمل ہے۔ یہ جدید ترین سہولت فیکلٹی اور طلبہ دونوں کے
لیے سیکھنے کا موقع فراہم کریگی۔
ہر پاکستانی کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ترجیح، رانا تنویر حسین
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے سمارٹ کلاس روم کے قیام کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ایل سی ڈبلیو یو اور ایچ ای سی کے درمیان تعاون یونیورسٹی کو سمارٹ ادارے
میں تبدیل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا، طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں ترقی کرنے کیلئے بااختیار بنائے گا۔
ملک کے ہر فرد کیلئے معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
جامعہ طالبات کو ڈیجیٹل دور میں با اختیار بنانے کیلئے پُرعزم، پروفیسر بشری مرزا
وائس چانسلر لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے ایچ ای سی
کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے طلبہ کو سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم
کرنے اور انہیں ڈیجیٹل دور میں بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا
نے 2017 میں شروع کیے گئے ای روزگار پروگرام میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی
کی فعال شمولیت پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر بشریٰ مزرا نے کہا کہ لاہور کالج برائے خواتین
یونیورسٹی نے پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل
ٹریننگ کمیشن کیساتھ شراکت داری کی ہے۔ نیوٹیک کے تعاون سے شعبہ ابلاغ عامہ لاہور کالج
برائے خواتین یونیورسٹی نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سرچ انجن آپٹیمائزیشن اور دستاویزی فلم سازی
میں طالبات کو تربیت فراہم کی ہے۔ اس وقت 38 طالبات فیلڈ میں ملازمت حاصل کر چکی ہیں اور
سات اسٹارٹ اپس کو انکیوبیٹ کیا گیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی , لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی
= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)