لاہور پریس کلب کے باہر دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ، معروف کرائمز رپورٹر قتل

(جے ٹی این پی کے) لاہور پریس کلب ٹارگٹ کلنگ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میں ڈیوس روڈ پر واقع لاہور پریس کلب (ایل پی

سی) کے باہر دن دیہاڑے نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے موٹر کار پر فائرنگ کرتے

ہوئے سینئر صحافی معروف کرائمز رپورٹر حسنین شاہ کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے،

اطلاع ملتے ہی پولیس کی خصوصی ٹیمیں آپہنچی

فائرنگ کے واقعہ کے بعد صحافیوں کی بڑی تعداد بھی گاڑی کے پاس پہنچ گئی اس دوران ایدھی انفارمیشن

بیورو لاہور کے اہلکار کی اطلاع پر ایدھی کی ایمبولینس و رضاکار اور لاہور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

پولیس نے جائے وقوعہ پر کاروائی کے بعد لاش مردہ خانہ روانہ کردی

پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جائے وقوعہ اور گاڑی میں سے گولیوں کے خول و دیگر شواہد اکٹھے کرنے کیلئے

سرچنگ شروع کی اور پولیس کی جائے وقوعہ پر کاروائی پوری ہونے کے بعد موقع پر موجود ایدھی کے

رضاکاروں نے مقتول کی لاش ایمبولینس میں رکھ کر مردا خانہ منتقل کردی

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کی شدت میں تیزی، مزید 23افراد چل بسے
دوسری جانب نجی ٹی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپیٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ پر فائرنگ

کرنے والے دو افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے ،

قاتلوں کی گرفتاری کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری

اور عینی شاہدین کے مطابق قاتلانہ حملے میں استعمال کی جانیوالی موٹر سائیکل کا نمبر LER 303 ہے۔

مقتول صحافی اپنی موٹر کار کے زریعے خود ڈرائیونگ کرکے پریس کلب آرہا تھا

شہر بھر میں سرچ آپریشن شروع

ادھر لاہور پولیس نے شہر بھر کے داخلہ و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر

دیا ہے صحافی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیوں نے بھی چھاپے ماررہی ہیں۔

 

لاہور پریس کلب ٹارگٹ کلنگ

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: