لاہور میں ہائی الرٹ،حساس مقامات کی سکیورٹی سخت

لاہور ہائی الرٹ سکیورٹی سخت

لاہور (جے ٹی این پی کے) وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردی کے بعدملک بھر بالخصوص لاہور

میں قانون نافذکرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کو

حساس مقامات ،پولیس کے دفاتر،اہم مساجد، امام بارگاہ، عبادت گاہوں اور اہم مقامات کی سکیورٹی

کیلئے الرٹ رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے

کیلئے تمام افسران کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔سی سی پی او لاہور فیاض

دیونے پیغام جاری کیا ہے کہ نمازِ کہ تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہوں، مساجد،

عبادت گاہوں، اہم مقامات کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو چاق و چوبند ہوکر ڈیوٹی کی ہدایت

کردی گئی۔سی سی پی او لاہورنے واضح کیا کہ مشکوک افراد، لاوارث اشیاء پر کڑی نظر رکھی

جائے، عبادت گاہوں,بلند مقامات پر سنائپر اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے،

ڈولفن سکواڈ، پیرو ٹیمیں, تھانوں کی گاڑیاں عبادت گاہوں، مساجد کے گرد و نواح میں موثر

پٹرولنگ کریں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی

جائے، کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی گائیڈ لائنز کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

لاہور ہائی الرٹ سکیورٹی سخت

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: