لاہور میں منعقدہ نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ کیلئے کے پی ٹیم کا اعلان
لاہور میں منعقدہ نیشنل
20 تا 23 اکتوبرلاہورمیں منعقدہ نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ میں خیبپختنخوا کی ٹیم بھرپور تیاریوں کیساتھ
شرکتِ کرےگی۔ جسکے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔
صوبائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ اور سیکرٹری جنرل نعمت گل نےمیڈیا کو بتایا کہ
لاہور میں منعقدہ اس چمپئن شپ کیلئے باقاعدہ ٹرائلز لیئے گئے، جن میں صوبے بھرسے کھماڑیوں نے
بھر پور شرکت کی ۔سیکرٹری نعمت گل اورکوچ راحدعلی نے صوبائی ٹیم کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب
کرلیا گیا ۔ٹرائلزمیں جن کھلاڑی صوبائی ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے ان میں 51 کے جی میں ھنگو سےتعلق
رکھنے والے خلیل الرحمن، 54 کے جی میں شہاب الدین (پشاور)، 57. کے جی میں حسام خان (پشاور )، 60
کے جی میں عمیر خان( بٹ خلیہ )، 63 کے جی میں شاہ حسین (مانسہرہ ) سے، 67 کے جی میں عمار یاسر
( نوشہرہ )،71 کے جی میں سبزر (بنوں)، 75 کے جی میں فضل امین (خیبر) اور پشاورسے تعلق رکھنے
والے عبیداللہ خان 81 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں شامل ہیں۔
صوبائی کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر میاں وحید شاہ نے کہا کہ پانچویں نیشنل کک باکسنگ چیمپین شپ
لاہور میں 20 نومبر سے 23 نومبر تک جاری رہےگی۔
ٹیم کوچ راحدعلی جبکہ نجم اللہ صافی منیجرہونگے۔صوبائی ٹیم 19اکتوبرکولاہورروانہ ہوگی۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
لاہور میں منعقدہ نیشنل