لاہور میں آٹا مارکیٹ سے غائب
لاہور(جے ٹی این پی کے) لاہور میں آٹا مارکیٹ سے غائب
شہر کے متعدد سٹورز سے سرکاری آٹے کے دس اور بیس کلو کے تھیلے غائب ،
مارکیٹ میں 15کلو آ ٹے کا تھیلا 16سو روپے میں فروخت ہونے لگا۔
جبکہ پنجاب میں گندم کا سرکاری ریٹ 23سو رپے فی من ہے۔
12 روز سے سستا آٹا پیکیج بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بھی سست روی کا شکارہے۔
شہر کے متعدد سٹورز سے 10اور 20کلو آٹے کا تھیلا غائب ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج
دکاندار وں کا کہنا ہے کہ آٹے کی سپلائی بہت کم جبکہ ڈیمانڈ زیادہ ہے۔
آٹا ہو گا تو فروخت کریں گے آٹاموجود ہی نہیں ہے۔
15کلو پرائیویٹ آٹے کا تھیلا16سو روپے میں موجود ہے،
اس حوالے سے محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر کو 1لاکھ 19ہزار 20 کلو آٹے کی سپلائی دی گئی۔
10کلوآٹے کے 50ہزار تھیلے سپلائی کئے گئے۔
شہر کی پانچ تحصیلوں کے 9سو 96رجسٹرڈ سٹورز پر 1لاکھ 70ہزار آٹے کے تھیلے سپلائی کئے گئے۔
لاہور شہر کی ڈیمانڈ 2لاکھ 50ہزار ہے۔
سنٹرل چیئرمین لاہور عاصم رضاکا کہناہے کہ 80ہزار آٹے کے تھیلے کی سپلائی ڈیمانڈ سے کم جسے پورا کرنا محکمہ خوراک کا کام ہے۔
لاہور میں آٹا مارکیٹ سے غائب
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں