لاہور: میو ہسپتال سے دو مشکوک افراد گرفتار
لاہور (جے ٹی این پی کے) میو ہسپتال مشکوک افراد گرفتار
صوبائی دارالحکومت لاہور میں حساس اداروں نے میو ہسپتال ایمرجنسی کے باہر سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
بتایا گیاہے کہ میوہسپتال ایمرجنسی کے باہر گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیاگیا تو کار سواروں نے فرار ہونے کی کوشش کی.
جس پرانہیں گھیر لیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ گاڑی میں موجود دو مشکوک افراد کو تحویل میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے گاڑی کی مکمل تلاشی کے بعد کار کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہورانارکلی میں بم دھماکہ، 3 جاں بحق، 28 زخمی
انارکلی بم دھماکے کیخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
انارکلی بم دھماکے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی
متن میں کہا گیا جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کے لئے دعا گو ہیں۔
پاکستانی عوام اور سلامتی کے اداروں نے ملک میں امن کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں،
(ن)لیگ کی حکومت نے اپنے دورے حکومت نے دہشتگردی کے ناسور پر قابو پالیا تھا،
دہشتگردی کے خلاف ( ن)لیگ نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا جس پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا۔
حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
میو ہسپتال مشکوک افراد گرفتار