لاہور قلندرز کی ایک اور جیت، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنزسے شکست

لاہور(جے ٹی این پی کے) لاہور قلندرز کی ایک اور جیت

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔

قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے،

یہ بھی پڑھیں :معاوضے کا تنازع ،جیمز فالکنرپی ایس ایل 7سے دستبردار
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

ہیری بروک نے49 گیندوں پر102 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی،

ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ فخرزمان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی،

ڈیوڈ ویسا 17 اور سہیل اختر 15 رنز بناکر آؤٹ رہے،

فل سالٹ اور محمد حفیظ 2 ،2 رنز بناسکے، کامران غلام صفر پر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ظاہر خان اور لیام ڈاؤسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر یکے بعد دیگرے آوٹ ہوتے رہے اور ان کی پتے خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بناسکی۔

لاہور قلندرز کی ایک اور جیت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: