پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو سپر اوور میں شکست دیدی
لاہور (جے ٹی این پی کے) لاہور قلندرز سپر اوور میں شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 30 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 158رنز بنائے،
جواب میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنالیے۔
شاہین آفریدی نے آخری اوور کی آخری گیند پر چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
خیال رہے کہ یہ لاہور قلندرز اور پشاورزلمی کے درمیان پی ایس ایل سیون کا پہلا سپر اوور تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کھلاڑی کو پچھاڑنے والی سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی کے چرچے
اس سے قبل پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 158 رنز بنائے،
شعیب ملک نے 32 اور حیدر علی نے 25 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ حضرت اﷲ زازئی نے 20،کامران اکمل نے 18 اور حسین طلعت نے 17رنز بنائے،
محمد حارث 6 اور کپتان وہاب ریاض ایک رن بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فواد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
،شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
159رنز کے ہدف کے جواب میں لاہور قلندرز 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی،
محمد حفیظ نے 49، شاہین آفریدی نے 39، کامران غلام نے 25 اور سہیل اختر نے 19 رنز بنائے۔
آخری اوور کی آخری گیند پر جیت کے لیے 7 رنز درکار تھے، ایسے میں شاہین آفریدی نے چھکا لگا کر میچ برابر کردیا اور میچ سپر اوور میں داخل ہوگیا۔
سپر اوور میں لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو جیت کے لیے 6 رنز کا ہدف دیا جسے زلمی نے اوور کی دوسری گیند پر ہی پورا کرلیا۔
لاہور قلندرز سپر اوور میں شکست
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں