لاہور سمیت پنجاب بھر میں پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، کئی گرفتار

مانیٹرنگ رپورٹ : عمران رشید خان : لاہور سمیت پنجاب بھر

Imran Rasheed

پنجاب پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حقیقی آزادی مارچ سے قبل ہی رات گئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کیلئے بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے

کریک ڈاؤن کے دوران لاہور شہر اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں چھاپے مارتے ہوئے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی خبریں سامنے آئی ہیں

پولیس نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزراء، ایم پی اے اور ممبر قومی اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ پارٹی رہنما یاسر گیلانی کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقہ شاہدرہ فیصل پارک یوسی 8 سے کارکن جہانزیب خان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پنجاب پولیس نے ضلع راجن پور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا سینئر عہدیداران عابد سکھیرا، واجد سکھیرا، عمران ستار رحمانی کو گرفتار کرلیا جبکہ روجھان سے سابق تحصیل نائب صدر شیرلنگ مزاری سمیت متعدد کارکنان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ پولیس مجھے گرفتار کرنے میرے گھر پہنچ گئی ہے

ترجمان حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ سے قبل پولیس کی بھاری نفری حماد اظہر کے گھر کے باہر پہنچ گئی ہے، اور گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس حماد اظہر کی رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ضلع راجن پور میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، راجن پور سے سینئر عہدیداران عابد سکھیرا، واجد سکھیرا، عمران ستار رحمانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ روجھان سے سابق تحصیل نائب صدر شیرلنگ مزاری سمیت متعدد کارکنان کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ 

 

لاہور سمیت پنجاب بھر

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: