لاہورانار کلی میں بم دھماکہ ، حملے خاص مقاصد کے لئے کئے جا رہے ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) لاہور انار کلی میں بم دھماکہ
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر 2680 کلومیٹر باڑ مکمل ہو چکی ہے،
لاہور میں بم دھماکہ ہوا ہے، اسلام آباد میں 18 تاریخ کو ایک پولیس اہلکار شہید اور دو دہشت گرد مارے گئے،
ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے، یہ حملے خاص مقاصد کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
جمعہ کو سینٹ اجلا س کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور میں بم دھماکہ ہوا ہے،
اسی طرح اسلام آباد میں 18 تاریخ کو ایک پولیس اہلکار شہید اور دو دہشت گرد مارے گئے،
ٹی ٹی پی نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کی ہے،
اس سے پہلے بھی اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملے کئے گئے،
ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات چل رہے تھے، یہ حملے خاص مقاصد کے لئے کئے جا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر 2680 کلومیٹر باڑ مکمل ہو چکی ہے،
بلوچستان ایران سرحد پر 200 کلومیٹر باڑ لگانا باقی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہورانارکلی میں بم دھماکہ، 3 جاں بحق، 28 زخمی
انہوں نے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد ہسپتال آنے والے کارکنوں سے بدتمیزی میں کوئی پولیس اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
قبل ازیں رضا ربانی نے گزشتہ روز لاہور دھماکے اور گزشتہ تین روز سے دہشت گردی کے واقعات کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ
کیا یہ بات درست نہیں کہ یہ سب ٹی ٹی پی سے معاہدے کے بعد ہوا؟
،وفاقی وزیر داخلہ کو ایوان میں اس وقت موجود ہونا چاہیے تھا۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل شروع ہوگیا،
تائید کرتا ہوں کہ حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے ۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ وزیر داخلہ کی ایوان کو اعتماد میں لینے کے مطالبے کی تائید کرتا ہوں۔
سعدیہ عباسی نے کہاکہ تین دن سے لگاتار دہشتگردی کے واقعات ہورہے ہیں،
معمول کا ایجنڈا معطل کرکے ایوان میں بحث کروائی جائے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈاکہ، چوری اور کے واقعات بڑھ رہے ہیں،
وزارت داخلہ شاید بیان بازی میں مصروف ہے ،مجھے 9 ماہ ہوگئے ہیں اس ایوان میں، میں نے شیخ رشید کو نہیں دیکھا۔
چیئر مین سینٹ نے کہاکہ دہشتگردی واقعات پر اگر کوئی تحریک لے آئے تو ایجنڈا معطل کرکے بحث ہوسکتی ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم اس پر تحریک بھی لے آئیں گے لیکن جب بحث ہو تو وزیرداخلہ ایوان میں لازمی موجود ہوں۔
لاہور انار کلی میں بم دھماکہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں