لاہورانارکلی میں بم دھماکہ، 3 جاں بحق، 28 زخمی

لاہور(جے ٹی این پی کے) لاہور انارکلی میں بم دھماکہ

لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 26 زخمی ہوگئے ،

دھماکے سے6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ ، گاڑیوں میں بھی آگ گئی،۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے.

3خواتین سمیت28افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 10کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،

ابتدا میں پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے دھماکے کو سلنڈر دھماکہ کہا جاتا رہا

مگر تفتیش کے بعد بات سامنے آئی کہ دھماکہ پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے.

لاہور میں ہائی الرٹ،حساس مقامات کی سکیورٹی سخت

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے متعدد عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

قریب کھڑی موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اچانک دھماکے کے بعد کہرام مچ گیا

اطلاع ملنے پر حساس ادارے کی ٹیمیں ، رینجرز، پولیس ، سی ٹی ڈی ، بم ڈسپوزل کا عملہ ا وردیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،

شہریوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال میں منتقل کیا،

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ اطلاع ملنے کے بعد ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کو تلاش کرنے پہنچ گئے۔

ہسپتالوں کی ایمرجسیز کو فوری طور پر خالی کروالیا گیا

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد دینے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد افراد زخمی ہوئے ہیں

جنہیں فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی میں خوفناک دھماکہ ،16جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

لاہور انارکلی میں بم دھماکہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: