لاچی: فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالوں میں باپ بیٹے اور دوبھائیوں سمیت 5 افراد شامل
کرائمز نیوز/ لاچی: فائرنگ کے نتیجے
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں زمین کے تنازعے نے پانچ افراد کی جان لے لی
مرنے والوں میں دو بھائی اور باپ بیٹے بھی شامل ہی تاہم مقتولین کی تدفین کاانتظام رضاکاروں نےکیاہے
علاقہ میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے پولیس رپورٹ ٓکے مطابق اتوار کے روز صبح کے وقت لاچی شہر
میں فائرنگ کا یہ افسوس ناک اور المناک واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی اور جائیداد کے مبینہ تنازع
پر مین بازار میں پوسٹ آفس گلی کے قریب پیش آیا جہاں مخالفین کی فائرنگ کی زدمیں آکر تین افراد
موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افرادشدید زخمی ہوگئے
متعلقہ خبریں بھی پڑھیں
متعلقہ خبریں بھی پڑھیں
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قریب واقع پولیس سٹیشن لاچی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورجاں بحق
افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا
جہاں دونوں شدیدزخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے اور یوں اراضی اور جائیدادکے تنازع نے پانچ افراد
کی جانیں لے لیں۔پولیس نے علاقہ کا گھیراو ¿ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کردیا
اور بعض اطلاعات کے مطابق پولیس نےواقعہ میں ملوث کئی ملزموں کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی
ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں سابق پٹواری رعایت خان اور اس کا بیٹا منصور اور دو
بھائی ثاقب الرحمن اور ±الفت الرحمن اور عامر شامل بتائے جاتے ہیں۔
ادھرپانچ افراد کی ہلاکت کے المناک واقعہ کے بعد لاچی شہر اور گردونواح میں ماحول انتہائی افسردہ ہوگیا
جبکہ قومی رضاکاروں اور دیگر افراد نے قبرستان میں پانچوں افراد کی تدفین کے لئے قبروں کی کھدائی
کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
لاچی: فائرنگ کے نتیجے