لانگ مارچ، پی ٹی آئی کی حکومتی اقدامات کیخلاف دائر درخواست کی سماعت آج
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے نیوز) لانگ مارچ، پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کے راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کیخلاف عدالت پہنچ
گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہرمن
اللہ آج سماعت کریں گے۔
انتظامیہ، پولیس کو گرفتاریوں، راستوں کی بندش سے روکا جائے، موقف
تحریک انصاف نے لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور
راستوں کی بندش کیخلاف درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ انتظامیہ
اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کیلئے کیٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی
انتظامیہ کو روکا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لانگ مارچ کو اسلا م آباد میں داخل
ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے، درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک
میں پر امن ریلیاں کرنے کیخلاف کسی ایکشن سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی ہے، پی ٹی آئی
کی جانب سے یہ درخواست عامر محمود کیانی نے کرائی ہے، جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر
اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا۔
سری نگر ہائی وے پر دھرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو بھی درخواست
پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو بھی درخواست دیدی
ہے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ شرکاء کیلئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات
کئے جائیں، کل 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائیگا۔ دریں اثناء پاکستان
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت شہریوں
کو پرامن اجتماع کا حق دیتا ہے، ادارے امپورٹڈ سرکار کی خواہشات پر نہیں، آئین پر عملدرآمد
کے پابند ہیں۔ مگر بزدل امپورٹڈ سرکار اقتدار کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے آئین کو روندنا
چاہتی ہے، بوکھلاہٹ کی شکار حکومت انتخابات میں التواء کیلئے ملک میں فساد کی خواہاں ہے۔
عمران خان کل پشاور لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے
یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کل 25 مئی کو
پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
محمود خان سمیت پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی لانگ مارچ میں شریک ہو گی، لانگ مارچ
کیلئے چاروں صوبوں سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے، پنجاب سے قا فلے کی قیادت صوبائی
صدر شفقت محمود کریں گے، پنجاب سے مرکزی قافلہ لاہور سے روانہ ہو گا، لاہور سے آتے
ہوئے قافلے میں راستے میں دیگر قافلے ضم ہو جائیں گے، لاہور سے قافلہ براستہ جی ٹی روڈ
اسلام آباد پہنچے گا، سندھ سے بھی قافلہ آج منگل کو اسلام آبا کیلئے روانہ ہو گا-
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
لانگ مارچ، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ، پی ٹی آئی ، لانگ مارچ، پی ٹی آئی