لانگ مارچ: فرائض کی انجام دہی کے دوران خاتون صحافی اور پولیس اہلکار شہید

مانیٹرنگ ڈیسک/ لانگ مارچ: فرائض کی انجام دہی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں فرائض کی انجام دہی کے دوران نجی ٹی وی چینل

کی رپورٹر اور پنجاب پولیس کا کانسٹیبل شہید ہوگیا

خاتون صحافی کوریج کرتے وقت دھکا لگا اور وہ گرگئیں اور کنٹینر انکے اوپر چڑھ دوڑا جبکہ پولیس اہلکار بدوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے اندگی کی بازی ہار گیا

"چینل فائیو ” کی رپورٹر صدف نعیم عمران خان کے لانگ مارچ کی کوریج کیلئے لاہور سے آئیں تھیں اور کنٹینر

کے ساتھ موجود تھیں۔ جب لانگ مارچ مرید کے میں سادھوکی کے قریب پہنچا تو وہ کنٹینر پر چڑھنے کی

کوشش میں دھکا لگنے سے نیچے گرپڑی اور کنٹینر تلے کچل جانے سے موقع پر ہی دم توڑ دیا

حادثہ پیش آنے پر شورمچ گیا توعمران خان نے کنٹینر رکوایا اور خود نیچے اتر آئے۔

بعد ازاں انہوں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج کیلئے لانگ مارچ ملتوی کردیا۔ دریں اثناء

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے دوران پولیس کانسٹیبل لیاقت علی حرکت قلب بند

ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جاملا ۔پولیس کے مطابق کانسٹیبل لیاقت علی پنجاب پولیس کا ڈرائیور تھا اور لانگ

مارچ کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا تھا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: