لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی، اسلام آباد میں سب جیل قائم
اسلام آباد ( جے ٹی این پی کے ) لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت
وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں سب جیل قائم کر دی۔جیل میں 150 سے زائد قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا کیلیے کے لیے ترتیب دی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان پر قاتلانہ حملہ کس نے کرایا اسد عمر کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجئے
جیل خانہ جات قانون کے تحت اسلام آباد میں سب جیل قائم کر دی گئی ہے۔ انڈسٹریل ایریا سی آئی اے بلڈنگ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔
صورتحال خراب ہونے پر گرفتار افراد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔ اسلام آباد سب جیل میں قیدیوں اور عمارت کی سیکورٹی ذمہ داری اسلام آباد پولیس کی ہوگی۔
چیف کمشنر کی جانب سے سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جیل میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ گریڈ 17 کے پولیس افسر کے پاس ہو گا۔
نوٹفیکشن کی کاپیاں متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،