قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ، بابر، شاداب اور شاہین آمنے سامنے

پشاور: قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی جنگ چھیڑ دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر نجم سیٹھی اور بورڈ کے چند دیگر عہدیدار بابراعظم کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان بنانا چاہتے ہیں اس سلسلہ میں شاہین شاہ کو افعانستان کیخلاف سیریز میں کپتان بنایا جا رہا ہے، جبکہ بابراعظم کو اچھی کارکردگی کے باوجود ریسٹ دیا جائیگا، اس اقدام سے قومی کرکٹ کو کافی نقصان ہونے کا خدشہ، ڈریسنگ روم کا ماحول خراب اور کرکٹرز کپتان بننے کیلئے گروپ بندی کرسکتے ہیں جیسا کہ 90 کی دہائی میں ہوا تھا۔

لاہور قلندرز کی ہوم گراﺅنڈ پر فتح کو بریک لگ گئی

سابق کرکٹرز نے پی سی بی کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے بابراعظم،

شاہین آفریدی اور شاداب خان پاکستان کے اہم ترین کھلاڑی ہیں۔ سماجی

رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں رمیز راجہ نے

قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر کہا کہ افسوس ہے بابر

اعظم، شاداب خان اور شاہین شاہ کپتانی کی جنگ میں آمنے سامنے ہیں۔ انہوں

نے کہا کہ کپتانی کی جنگ سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہو گا، بابراعظم

کی وائٹ بال میں بنی ٹیم پر بھی اثر پڑے گا۔ رمیز راجہ نے یہ بھی کہا کہ پی

سی بی ماضی سے سبق سیکھے، 90 کی دہائی میں کپتانی کی افواہوں سے پاکستان کرکٹ تباہ ہو گئی تھی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت کی

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: