قمر سلیم کا ترک گلوکارہ میلس اردگان کیساتھ گیت ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور(جے ٹی این پی کے) قمر سلیم ترک گلوکارہ میلس اردگان

پاکستان کے نامور گلوکار قمر سلیم کا ترک گلوکارہ میلس اردگان کے ساتھ گانا "دوریاں” ریلیز کرنے کا اعلان،

گانا 11 فروری کو یوٹویب سمیت تمام میوزک پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا.

قمر سلیم کے اس اعلان پر دونوں گلوکاروں کے مداح پر جوش ہیں.

میوزک کی دنیا میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پاکستانی ترک تعاون ہے.

آپکے آئندہ 7 روز جتن کُنڈلی کی نظر میں اور ردِ مشکلات کیلئے خصوصی وظیفہ

اس حوالے سے گلوکار قمر سلیم کا کہنا ہے کہ "دوریاں” معنی خیز اور مختلف گانا ہو گا۔

یہ گانا رشتوں میں دوریوں کی عکاسی اور مایوسی اور امید کا مکالمہ ہے۔

اس سے قبل2021ءمیں مسلسل چار بین الاقوامی ہٹ گانوں کے ساتھ گلوکار قمر سلیم ایک عالمی فنکار کے طور پر ابھرے ہیں. جنہیں لاکھوں سامعین نے سراہا ہے۔

ان کے پہلے چار گانوں صرف یوٹیوب پر 10 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

میلس بھی ترکی کی ایک ممتاز فنکار اور اسٹیج پرفارمر ہے۔

"دوریاں” پاکستان اور ترکی کے فنکاروں کا ایک اہم قدم ہے جو دونوں ممالک کو ثقافتی طور پر قریب لائے گا۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: