پنجابتازہ ترینکھیل و کھلاڑی

قلندرز نے سلطانز سے تاج چھین لیا، جیت جشن مبارکباد ایوارڈز اعلانات اشعار، ناکامی کی وجہ؟ اور۔۔۔

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لاہور/ پشاور:مانیٹرنگ جتن ٹیم عینی خان + عمران رشید + پلوشہ خان) قلندرز نے سلطانز سے 

لاہور قلندرز کی جیت، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان
لاہور قلندرز کی جیت، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

پاکستان سپر لیگ(پی سی ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل مقابلے میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 42 رنز سے شکست, فتح کی بدولت لاہور قلندر نے پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز نے ٹاس جیت لیا
لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے لاہور قذافی سٹیڈیم میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جبکہ5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا۔

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

اننگز کے آخری پانچ اوورز میں ہیری بروک اور ڈیوڈ ویز نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ سجایا۔ حفیظ 46 گیندوں پر 69 رنز بناکر نمایاں رہے۔

181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 138رنز پر آؤٹ ہوگئی

لاہور قلندرز کی اننگز

لاہور قلندرز اننگز کے آغاز میں صرف 25 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹاپ 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے،

اوپنر بلے باز فخر زمان صرف 3 رنز بنا کر آصف آفریدی کی بال پر آؤٹ ہوئے،
لاہور کی پہلی وکٹ 12 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، بعدازاں ذیشان اشرف 7 رنز بنا کر چلتے بنے

آصف آفریدی نے اپنے اگلے اوور میں ٹیم کو ایک اور بڑی کامیابی دلاتے ہوئے گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانیوالے عبداللہ شفیق کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جو کہ 14 سکور بنانے کے بعد کریز سے باہر نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے

3 وکٹیں گرنے کے بعد حفیظ اور کامران غلام کے درمیان 54 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی البتہ 79رنز کے مجموعی اسکور پر کامران 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری جانب سے حفیظ نے

ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 46 گیندوں پر 69 رنز بناسکے،اس کے علاوہ اختتامی اوورز میں ہیری بروک

اور ڈیوڈ ویزا کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے مقررہ اوورز میں180 رنز بنائے۔

ڈیوڈ ویزا نے 8 گیندوں پر 28، ہیری بروک نے 22 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

سلطانز کے آصف آفریدی نے3 وکٹیں لیں جبکہ ڈیوڈ ولی اور شاہنواز دھانی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

ملتان سلطانز کی اننگز

181 رنز ہدف کا تعاقب، سلطانز کے بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے اور یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے گئے اوپنرز شان مسعود اور کپتان رضوان اس بار اپنی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے، شان 19 پر رن آؤٹ اور کپتان محمد رضوان کو 14 رنز پر محمد حفیظ نے چلتا کیا،

عامر عظمت 6 اور آصف آفریدی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
رلی روسو 15رنز کے انفرادی اسکور پر حفیظ کی بال پر اسد شفیق کو کیچ دے بیٹھے،
ٹم ڈیوڈ بھی 17 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ بعد ازاں سلطانز کے خوش دل شاہ 33 رنز اور ڈیوڈ ویلے بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ ہوئے


اسی طرح رومان رئیس اور عمران طاہر 138 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے۔

181 رنز ہدف کے تعاقب میں سلطانز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 138 پر ڈھیر ہوگئی۔

جبکہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے تین جبکہ محمد حفیظ اور زمان خان نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف اور ڈیوڈ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں تبدیلی، کھلاڑی کون کون؟

فل سالٹ کی جگہ ذیشان اشرف کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم میں (کپتان)شاہین شاہ آفریدی فخر زمان، کامران غلام، ذیشان اشرف، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، ہیری بروک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف اور زمان خان شامل تھے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی اہم تبدیلی و کھلاڑی؟

جانسن چارلس کی جگہ ٹم ڈیوڈ کی واپسی ہوئی تھی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم میں (کپتان) محمد رضوان، شان مسعود، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، عامر عظمت، آصف آفریدی، رلی روسے، رومان رئیس، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی شامل تھے۔

تماشائیوں کا سمندر امڈ آیا ، واک تھرو گیٹ ٹوٹ گئے

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا دھکم پیل کے دوران سٹیڈیم

میں شائقین کو گزارنے اور خواتین کیلئے لگائے گئے بیرئیر، واک

تھرو جبکہ آئنی جنگلہ بھی ٹوٹ گیا نجی چینل کے مطابق چار

واک واک تھرو گیٹس ٹوٹ گئے۔ 


سوشل میڈیا پر دھوم مچا دینے والا فوٹو

سوشل میڈیا پر زیرگردش تصاویر و ویڈیوز کی دھوم مچی ہے، شاہین نے خوشی میں محمد کو گود میں اٹھایا۔

شاہین آفریدی کو ایک اور اہم اعزاز مل گیا

شاہین شاہ آفریدی (پی ایس ایل) سمیت کسی اہم ٹی ٹونٹی جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے
شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال 10 مہینے کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے
جب کہ روہت شرما نے 2013ء میں 26 سال کی عمر میں آئی پی ایل ٹائٹل جیتا تھا۔
پی ایس ایل میں اس سے قبل محمد رضوان نے 28 سال کی عمر میں بطور کپتان ٹورنامنٹ جیتا تھا۔

مختصر لیکن پر وقار تقریب

قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل سیون کی اختتامی تقریب کے موقع پر خوبصورت مناظر نے سب کو سحر ذدہ کردیا

لاہور کا آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سجا گیا

گزشتہ چھ ایڈیشنز کی تاریخ بتائی گئی، اسپانسر ادارے کے سربراہ نے ایونٹس کے انعقاد پر مختصر بات کی۔
میچ سے قبل قومی ترانا سنایا گیا اور ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی منفرد انداز میں میدان میں لائی گئی


ریس کے ڈرائیور ڈیڈو سے ٹرافی وصول کی گئی اور اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کے حوالے کیا گیا جب کہ اس کے بعد اختتام پر آسمان آتش بازی کے رنگوں سے سج گیا

وزیراعظم عمران خان کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی

وزیراعظم عمران خان نے قلندرز سے ملاقات میں شاہین شاہ آفریدی کو

اہم ذمہ داری ٹیم کی تعریف کی تھی اور پیش گوئی کی تھی کہ اکیس

سالہ شاہین انکی ٹیم کو میگا ٹورنامنٹ میں فتح یاب کروا سکتے ہیں یہ

بات انہوں نے رانا عاطف، کپتان شاہین شاہ اور کوچ عاقب جاوید سے ملاقات

میں کی تھی۔

آرمی چیف قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گئے، تصویر وائرل

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پاکستان سپر لیگ
(پی ایس ایل) 7 لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا فائنل میچ دیکھنے
کیلئے اچانک قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ گئے۔ خبر رساں ادارے کے
صحافی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فوٹو وائرل کردیا تاہم یہ فوٹو دیگر
صارفین نے بھی ری ٹویٹ اور وائرل کیا جس میں پاک فوج کے ایک
اعلی آفیسر بھی آرمی چیف کے ہمراہ دیکھے جاسکتے ہیں۔

فواد چوہدری کا ٹویٹر پر شعر۔۔۔یہ سر پھری بھی

لاہور قلندرز کی سات سال بعد جیت پر جہاں مداحوں نے مختلف

انداز میں سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا وہیں وفاقی وزیر

اطلاعات فواد چوہدری نے بھی شاعرانہ انداز میں کچھ یوں اظہار کیا۔

فواد چوہدری نے شعر ’محبت کب کسی اور سے ہے، یہ سر پھری بھی لاہور سے ہے‘
لکھ کر تبصرہ کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے لاہور قلندرز زندہ باز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کی

محمد رضوان بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا

ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار دیا گیا ہے۔

جس میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیتنے والے
محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔
اس دوران انہوں نے 47 چوکے، 9 چھکوں سمیت 7 نصف سنچریاں اور وکٹوں کے پیچھے نو شکار کئے۔

فخر زمان شاداب خان بہترین بیٹر اور  بولر قرار

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار، فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اور شاداب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں اڑائیں

خوش دل ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار، 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 16 وکٹیں لیں۔

لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔
پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت پر ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

امپائر آف ایچ بی ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض، اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔
امپائر آف پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

کس چیمپئن کو کتنی انعامی رقم ملی۔۔؟

محمد رضوان/ ملتان سلطانز_3.5 ملین روپے

ایمپائر راشد ریاض_ 3.5 ملین روپے

بیٹر فخر زمان/ لاہور قلندرز_ 3.5 ملین روپے

باؤلر شاداب خان/ اسلام آباد یونائیٹڈ_3.5 ملین روپے

وکٹ کیپر محمد رضوان/ ملتان سلطانز_3.5 ملین روپے

بیٹریز فیلڈر خوش دل شاہ/ ملتان سلطانز 3.5 ملین روپے

آل راؤنڈ خوشدل شاہ/ ملتان سلطانز_3.5 ملین روپے

ایمرجنگ کرکٹر زمان خان/ لاہور قلندرز_ 3.5 ملین روپے

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز_ 3.5 ملین روپے

حیرت انگیز لاہور قلندرز!!م

بارک ہو شاہین شاہ آفریدی آپ واقعی چیمپئن ہیں۔ قلندرز کا پورا اسکواڈ اور درحقیقت پورا لاہور اس کا مستحق ہے! بہت مبارک۔

انہوں نے ٹویٹ پیغام میں لکھا میں نے پی ایس ایل کی تاریخ کے بہترین میچوں میں سے ایک کا مشاہدہ کیا۔

مبارک ہو لاہور قلندرز ایک اچھی جیت پر!
پورے ٹورنامنٹ میں شاہینوں کی کپتانی کا شاندار مظاہرہ، فائنلسٹ دونوں ٹیموں کے لیے گڈ لک۔ڈنر کے لیے شکریہ سعد

مبارک ہو لاہور قلندرز، صدر مملکت عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے لاہور قلندرز نے پہلی بار پی ایس ایل جیت لیا ہے
انہوں نے ملتان سلطانز کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

فتح اپنے نام کرنے پر عثمان بزدار کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی لاہور قلندرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح اپنے نام کی۔

سراج الحق، شہباز گل کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

پی ایس ایل 7 میں دفاعی چیمپین ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کرنے والی لاہور قلندرز کی ٹیم کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی مبارکباد دی ہے۔

یہ پاکستان اور شاہین کی جیت ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فیصل جاوید نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج لاہور نہیں، پاکستان جیتا ہے اور شاہین جیتا ہے، انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی کپتانی اور عمدہ باؤلنگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد

لاہور قلندرز کو کویٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہے۔

ڈیرن سیمی کا شاہین آفریدی کو خراجِ تحسین

عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ڈیرن سیمی نے لاہور قلندرز کی کامیابی پر کہا ہے کہ لاہور قلندرز کو پہلی بار(پی ایس ایل) ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی نے بہت متاثر کیا ہے۔

سیزن 8 پشاور میں بھی کرایا جائیگا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اگلے سیزن میں پی ایس ایل کے میچز پشاور اور ملتان میں بھی کرانے کا اعلان کردیا۔

آئندہ سیزن میں لاہور اور کراچی کے ساتھ ملتان، پشاور میں بھی میچز کرائیں گے۔

رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کامیاب رہا جس کو کراچی اور لاہور کے شائقینِ کرکٹ نے کامیاب بناتے ہوئے چار چاند لگائے جس کے لئے میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

 راشد خان کا شائقین کرکٹ اور کپتان کو مبارکباد

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر تمام شائقین کو بہت بہت مبار ک ہو، کپتان شاہین آفریدی کو بھی فائنل مبارکباد پیش کی، راشد خان نے پی ایس ایل کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔ 

 

کپتان محمد رضوان نے شکست کی وجہ بتا دی

ملتان سلطانز کے کپتان نے محمد رضوان نے میچ میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد کہا کہ فائنل میچ کا پریشر ہوتا ہے اور جو ٹیم پریشر کو اچھے طریقے سے ہینڈل کر پائے وہ جیت جاتا ہے

محمد حفیظ انڈر پریشر نہیں رہے تاہم ہماری بیٹنگ آئی تو پہلی وکیٹس گرنے پر ھم پریشر کو ہینڈل نہ کر پائے تو یہی ٹیم کی ناکامی کی وجہ کا سبب بنی۔

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے