پی ایس ایل 7، قلندرز اوردفاعی چیمپئن سلطانز میں فائنل معرکہ آج
لاہور(جے ٹی این پی کے) قلندرزاور سلطانز میں فائنل معرکہ
پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل معرکہ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا ۔
2017 ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب قذافی سٹیڈیم لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کریگا۔
ملتان سلطانز نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی.
جبکہ لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ لیگ مرحلے میں مدمقابل آچکی ہیں،
جہاں فتح کی دیوی ایک مرتبہ لاہور قلندرز اور ایک مرتبہ ملتان سلطانز پر مہربان ہوچکی ہے۔
د فاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو اب تک ایڈیشن 2022 ء میں شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز کی ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی کھلاڑی کو پچھاڑنے والی سعودی ٹینس سٹار یارا الحقبانی کے چرچے
لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں ہیں۔
وہ اب تک ٹورنامنٹ میں سات نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کرکے 585 رنز بناچکے ہیں ۔
اگر وہ فائنل میں مزید 15 سکور بنالیتے ہیں تو وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں 600 رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن جائیں گے۔
وہ اب تک 154 سے زائد کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کررہے ہیں۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی کسی سے کم نہیں ، وہ اب تک ٹورنامنٹ کی 11 اننگز میں 532 رنز بناچکے ہیں۔
محمد رضوان اب تک ایونٹ میں سات نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔
اس فہرست میں ملتان سلطانز کے دوسرے اوپنر شان مسعود کا تیسرا نمبر ہے،
جو اب تک 459 رنز بناچکے ہیں،
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں کھیلنا اور پھر کامیاب حاصل کرنے سے بڑی خوشی اور کوئی نہیں ،
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
وہ ہر میچ کیلئے ایک بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کرنے پر لاہور کے عوام کے مشکور ہیں۔
وہ لاہوریوں سے درخواست کرتے ہیں فائنل کے روزبھی سٹیڈیم کو بھر دیں.
تاکہ وہ ان تمام فینز کے سامنے ٹرافی اٹھا کر ان کا شکریہ ادا کرسکیں۔
محمد رضوان کا کہنا ہے ملتان سلطانز کیلئے یہ ٹورنامنٹ شا ند ار رہا ہے اور
ایک کپتان کی حیثیت سے وہ اپنے کھلاڑیوں سے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں
مانگ سکتے۔
دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے کسی ٹور نا منٹ میں شرکت کرنا ہمیشہ دباؤ کا شکار رکھتا ہے،
تاہم ملتان سلطانز کی مینجمنٹ اور تمام کھلاڑیوں نے اس دوران بہترین
کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا لاہور قلندرز نے اب تک ایونٹ میں بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور اتوار
کو انہیں کراؤڈ سے بھی بھرپور اسپورٹ میسر ہوگی ۔
لاہور کا کراؤڈ بہت شاندار ہے اور انہیں امید ہے فائنل کے روز ملتان سلطانز کے
فینز بھی بڑی تعداد میں سٹیڈیم کا رخ کریں گے۔
قلندرزاور سلطانز میں فائنل معرکہ