تازہ ترینکھیل و کھلاڑی

قطر سے شائقین فٹبال کیلئے ورلڈ کپ سے متعلق بڑی خبر

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

دوحہ: جے ٹی این پی کے نیوز: قطر سے شائقین فٹبال کیلئے

قطر نے فٹ بال ورلڈ کپ شائقین کے لیے کرونا ویکسینیشن کی شرط ختم کر دی،

تفصیلات کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے رواں برس ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے کووِڈ نائنٹین کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کر دی ہے،

عرب میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا کیسز میں

اضافے کی صورت میں کھلاڑیوں اور میچ انتظامیہ کو بائیو ببل میں رہنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے،

وزارت صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر کرونا کیسز میں اضافے کے سبب بائیو سیکیور ببل کا نفاذ کیا گیا،

تو اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹورنامنٹ سے باہر کیا جا سکتا ہے،

قطری ہیلتھ گائیڈ لائنز کے مطابق 6 برس سے زائد عمر کے شائقین کو قطر کی پرواز

لینے سے قبل کرونا وائرس منفی آنے کی رپورٹ دکھانا ہو گی۔

10 لاکھ سے زائد شائقین فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرینگے

قطری منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ 10لاکھ سے زائد شائقین قطر میں ہونے والے

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے،

2019 میں کرونا وبا پھیلنے کے بعد یہ 29 روزہ فیفا ورلڈ کپ پہلا بڑا عالمی ایونٹ ہو گا،

قطری حکام کے مطابق یکم نومبر سے صرف ان شائقین کو داخلے کی اجازت ہو گی جن کے پاس ٹکٹ ہوں گے،

جب کہ ایک ٹکٹ کے ساتھ 3 لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی،

قطر آنے والے شائقین کے پاس خصوصی فین پاس، حایا کارڈ اور قطر کی کووِڈ ہیلتھ ایپلیکیشن اہتراض لازمی موجود ہونی چاہیے،

یاد رہے کہ قطر میں فٹ بال کے عالمی مقابلے 20 نومبر سے شروع ہوں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

قطر سے شائقین فٹبال کیلئے

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے