قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا فری لانس ٹریننگ پروگرام وسیع کرنے کا اعلان

گلگت بلتستان (جے ٹی این کے پی نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام (NFTP) کے
تیسرے بیچ کے لئے شاندار اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر کا ٹریننگ پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے کا اعلان

ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق اورینٹیشن سیشن منعقد کرنے کامقصد
نئے آنے والے فری لانسرز کو NFTP کی کامیابیوں اور 3 ماہ کے تربیتی پروگرام
کو کامیابی سے مکمل کرنے کے تقاضوں سے آگاہ کرنا تھا۔ مہمان خصوصی وائس
چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاءاللہ شاہ تھے۔ انہوں نے اظہار
خیال کرتے ہوئے فری لانسنگ میں آنیوالے نئے طلبہ کو مبارکباد دی اور NFTP
پروگرام کی کامیابی کےلئے اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ وائس چانسلر نے کہا
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی فری لانس ٹریننگ پروگرام کو دوسرے اضلاع اور
جی بی کے مختلف حصوں تک پھیلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاکہ جی بی کے
نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

نوجوان فری لانس مارکیٹ میں اپنا کیرئیر بناسکتے ہیں،ڈاکٹر افضال

اس سے قبل ڈائریکٹر ORIC ڈاکٹر افضال نے گِگ اکانومی کی اہمیت پر بھی روشنی
ڈالی اور بتایا فری لانسرز فری لانس مارکیٹس میں اپنا کیرئیر بنانے کیلئے اس موقع
سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سیشن میں پنجاب IT بورڈ (PITB) سے NFTP کے
نمائندے مامون حامد نے بھی فری لانسز کی اہمیت پر بات کی۔

یونیورسٹی گریجویٹس فری لانس سے 50ہزارڈالر کما چکے

یاد رہے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ابتک 300 سے زائد نوجوانوں کو فری لانس
مہارتوں پر تربیت دی ہے اور ان میں سے نصف نے پہلے ہی آن لائن کمانا شروع کر
دیا ہے۔ اب تک فری لانس مارکیٹوں سے 50,000 امریکی ڈالر سے زیادہ کما چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

= — = تعلیم سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: