پاکستانپنجابتازہ ترینکھیل و کھلاڑی

سی سی پی او کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

لا ہور(جے ٹی این پی کے) قذافی سٹیڈیم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

پی ایس ایل ٹی ٹونٹی کرکٹ سیزن سیون کے صوبائی دارالحکومت میں 10 فروری سے شروع ہونے جا رہے میچز کے لئے لاہور پولیس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان،سی ٹی او لاہور منتظر مہدی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس پی سکیورٹی،ایس پی ماڈل ٹاؤن اور پی سی بی انتظامیہ کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔

سینئر پولیس افسران نے سی سی پی او فیاض احمد دیو کو پی ایس ایل کے محفوظ

انعقاد کیلئے لاہور پولیس کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظاما ت بارے بریفنگ دی۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے سینئر پولیس افسران کو تمام تر انتظامات مربوط بنانے کی ہدایت کی۔

سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ انٹرنیشنل و قومی کھلاڑیوں،آفیشلز اور

شائقین کرکٹ کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے۔

ایس پی سکیورٹی راشد ہدایت نے سی سی پی اولاہور کو بتایا کہ پی ایس ایل کے

موقع پر روٹس، کھلاڑیوں کی قیام گاہ ،سٹیڈیم اور دیگر متعلقہ مقامات پر

مجموعی طور پر08 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سٹیڈیم اور روٹس کی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات بھی کئے گئے ہیں۔

ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹس کی ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے