قبل ازوقت انتخابات کی راہ میں آئینی،قانونی پیچیدگیاں ہیں ، فافن
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) قبل ازوقت انتخابات قانونی پیچیدگیاں
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن )نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کی راہ میں آئینی اور قانونی پیچیدگیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئینی بحران پر فافن نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے.
قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد پرمتعدد آئینی، قانونی اور آپریشنل چیلنجز کی نشاندہی کی ہے۔
فافن نے کہاکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری ہونا ابھی باقی ہے.
خواتین ووٹرز کی کم رجسٹریشن بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔
قومی اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کیے گئے اقدامات پر حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔
فافن کو امید ہے کہ سپریم کورٹ اس پر جلد فیصلہ کرے گی کیوں کہ فیصلے میں تاخیر سے آئینی ڈیڈ لاک پیدا ہوسکتا ہے۔
فافن کے مطابق موجودہ صورت حال میں سیاسی جماعتوں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے
کہ وہ اپنے کارکنان کو کنٹرول کریں تاکہ سیاسی اختلافات پرتشدد واقعات میں تبدیل نہ ہوجائیں۔
قبل ازوقت انتخابات قانونی پیچیدگیاں