قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ،مزید 3 کشمیری شہید
بھارتی فوج دہشت گردی
سرینگر (جے ٹی این پی کے) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی
فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دورا ن جمعرات کی صبح ضلع اسلام
آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 6 ہو
گئی ، جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔سرحد
پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے
کیلئے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کی صبح ضلع اسلام آباد میں مزید
3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ کل
جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی ہے ،فوجیوں نے
نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے
دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار
زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے بد ھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں بھی تلاشی
آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔
بھارتی فوج دہشت گردی
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں