قائد اعظم کلاسکل چیس چیمپئین شپ کا اسلام آباد میں انعقاد کل ہو گا

اسلام آباد: جے ٹی این پی کے نیوز: قائد اعظم کلاسکل چیس چیمپئین شپ

چیس فیڈریشن آف پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے یومِ قائد اعظمؒ کو پر وقار اور مثبت انداز میں منانے کے لیے قائداعظمؒ کلاسیکل چیس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائیگا۔

ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی

مرکزی بلڈنگ واقع G 8/1 کے ہال میں کل 24 دسمبر

کو شروع ہو کر 25 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 80 کھلاڑی شریک ہونگے۔

اوپن (انڈر 1800 فیڈے)، خواتین اور انڈر-14کیٹیگری

میں منقسم کھلاڑیوں کو 75 ہزارروپے کے نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔

فیڈے ریٹڈ اس ٹورنامنٹ میں میچ کا دورانیہ فی کھلاڑی 30 منٹ 30 سیکنڈ اضافے کیساتھ ہو گا۔

سوئس لیگ سسٹم کیساتھ کھیلے جا نے والا مذکورہ ٹورنامنٹ آٹھ راونڈز پر مشتمل ہو گا۔

اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے

والے مہمانانِ گرامی میں اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان

نواز میمن اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے

صدر احسن ظفر بختاوری اور چیئرمین چیس فیڈریشن آف

پاکستان انور شیخ کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

قائد اعظم کلاسکل چیس چیمپئین شپ ،

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

Ghani Ur Rehman

غنی الرحمان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سپورٹس رپورٹر ہیں۔ کھیلوں سے متعلق کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت سپورٹس رپورٹر خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: