قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا انتقال کیسے ہوا؟ آج بھی کئی سوال جواب طلب
قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا انتقال کیسے ہوا؟ آج بھی کئی سوال جواب طلب
بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 75 واں یوم وفات آج 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان ؒ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اس ضمن میں اخبارات نے سپیشل ایڈیشن شائع کئے ہیں جبکہ پی ٹی وی، نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظمؒ کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں۔ مگر کتابوں میں لکھی قائدؒ کی انتہائی پردرد انتقال کی کہانی کوئی نہیں سنائے گا۔
آج سے ٹھیک 75 برس قبل 11 اور 12 ستمبر 1948ء ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے تین بجے تھے،
جب ایک سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ” حکومت پاکستان انتہائی حزن و ملال کیساتھ اعلان کرتی ہے کہ آج
رات 10بجکر 25 منٹ پر بانی پاکستان، قائدِ اعظم محمّد علی جناح ؒ حرکتِ قلب بند ہو جانے کے باعث جہان
فانی سے رحلت فرما گئے ہیں۔ قائد کا جنازہ کل بروز اتوار دن تین بجے گورنر جنرل ہاوس سے سفر ِآخرت
پر روانہ ہو گا۔ نمازِ جنازہ مولانا شبّیر احمد عثمانی پڑھائیں گے۔ اس اندوہ ناک خبر پر لوگ پھوٹ پھوٹ کر
رونے لگے۔ بعض شدّتِ غم سے پچھاڑیں کھا رہے تھے۔ ہر آنکھ نم، ہر شخص غم و الم کی تصویر تھا۔
12ستمبر1948ء کی صبح 7 بجے ہی سے دنیا بھر کی نشریاتی اداروں سے قائدِ اعظمؒ کے سانحہ ارتحال کی دکھ بھری خبریں آنا شروع ہو گئیں۔
ریڈیو پاکستان سے مسلسل قرآنِ پاک کی تلاوت جاری تھی۔
کراچی سے لاہور، راولپنڈی سے درّہ خیبر اور سلہٹ سے ڈھاکہ، پورے پاکستان کا ماحول افسردہ اور پرملال تھا۔
سات لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل، دارالخلافہ کراچی مکمل سوگ میں ڈوبا ہوا تھا۔
بازار، کاروبار، ٹرانسپورٹ، ڈاکخانے سب بند تھے۔
سرکاری طور پر ملک بھر میں 40 روزہ یوم سوگ کا اعلان کیا گیا۔
دن کے پونے تین بجے تمام وزراء، اعلیٰ حکام اورسفارتکار اس ہال میں جمع ہو گئے، جہاں قائد کا جسدِ خاکی دیدار کیلئے موجود تھا۔
گورنر جنرل ہاوس کے اطراف لاکھوں انسانوں کا سمندر تھا،
جو اپنے محبوب قائدؒ کے آخری سفر میں شریک ہونے کیلئے صبح ہی سے پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔
عوام قطار میں انتہائی نظم و ضبط کیساتھ اپنے قائدؒ کا آخری دیدارکر رہے تھے۔
اس انتہائی افسردہ ماحول میں کئی افراد شدتِ غم سے بے ہوش ہو گئے۔
کچھ دیر بعد قائدؒ کی صاحبزادی مسز واڈیا اور دیگر رشتے دار بھی پہنچ گئے۔
ایک طرف محترمہ فاطمہ جناح ؒ غم سے نڈھال بیٹھی تھیں۔
دوسری طرف سردار عبدالرب نشتر قائدؒ کا آخری دیدار کرتے ہوئے زارو قطار رو رہے تھے۔
قائد کا جنازہ دروازے پر پہنچا، تو وہاں موجود افراد کلمہ طیّبہ کا ورد کرنے لگے،
وزراء نے اپنے ہاتھوں سے جنازے کو گاڑی پر رکھا، گاڑی پر علمِ مولا ابوالفضل العباس علیہ السلام لہرا رہا تھا۔
ہجوم گاڑی کے دونوں جانب ایک قطار بنا کر کھڑا ہو گیا۔
دن کے تین بجے قائدِ اعظم ؒ کا جنازہ ایک توپ لے جانیوالی گاڑی پر رکھنے کے بعد شاہی بحریہ،
بّری فوج اور فضائیہ کے جوان انتہائی ادب و احترام سے آگے پیچھے، دائیں بائیں چلنے لگے۔
جنازے کی گاڑی پاک بحریہ کے سپاہی چلا رہے تھے۔ ان کے پیچھے دو کاریں تھیں۔
ایک میں محترمہ فاطمہ جناح ؒ اور قائد اعظم ؒ کی دختر بیٹھی تھیں،
قائدِ اعظم کی صاحبزادی دینا جناح خصوصی طیارے سے اسی روز بمبئی سے کراچی پہنچی تھیں،
جبکہ دوسری گاڑی میں بیگم ہدایت اللہ سوار تھیں۔
سوا تین بجے قائد کا جنازہ گورنر جنرل ہاوس سے نکل کر وکٹوریہ روڈ،
انفسٹن اسٹریٹ سے ہوتا ہوا تقریباً ایک گھنٹے میں گارڈن روڈ اور پھر بندر روڈ پہنچا۔
اس دوران لاکھوں افراد جنازے میں شامل تھے،
گھروں اور عمارتوں پر بھی اَن گنت عوام اپنے عظیم قائدؒ کے آخری دیدار کیلئے موجود تھے۔
نمازِ جنازہ، موجودہ نمائش کے مقام پر ایک وسیع و عریض میدان میں مولانا شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں لگ بھگ 6لاکھ افراد شریک تھے۔
جنازے کو بحریہ اور فضائیہ کے افسروں نے اپنے کاندھوں پر اٹھایا۔
میّت جیسے ہی قبر کے پاس پہنچی، پاک فضائیہ کے طیارے نے فضا میں غوطے لگا کر جنازے پر پھولوں کی بارش کی اور قائد کو آخری سلامی پیش کی۔
شام 6 بجکر24 منٹ پر قائد کے جسدِ خاکی کو وزیر اعظم لیاقت علی خان اور دیگر وزرا نے قبر میں اتارا۔
بعدازاں، تدفین کے بعد لاکھوں غم زدہ انسانوں کا مجمع کلمہ طیّبہ پڑھتا ہوا خاموشی کیساتھ منتشر ہو گیا۔
( ۔۔۔۔۔ جاری ۔۔۔۔۔ )
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
قائد اعظم محمد علی جناحؒ , قائد اعظم محمد علی جناحؒ, قائد اعظم محمد علی جناحؒ , قائد اعظم محمد علی جناحؒ ,
قائد اعظم محمد علی جناحؒ , قائد اعظم محمد علی جناحؒ , قائد اعظم محمد علی جناحؒ
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
مزید تجزیئے ، فیچرز ، کالمز ، بلاگز،رپورٹس اور تبصرے ( == پڑھیں == )