فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی

فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی گئی،

بجلی کا شارٹ فال بھی 5 ہزار 372 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے ملک بھر کے صارفین کیلئے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 68 پیسے

جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے،

نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہوگا۔

سماعت کے موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ایندھن کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہو رہی ہے،

کے ٹو نیو کلیئر پاور پلانٹ ٹرپ ہوا جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا،

گزشتہ روز چشمہ میں سی ون پاور پلانٹ بھی کوئی فالٹ آیا ہے۔

چئیرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت 40 ہزار میگاواٹ کی صلا حیت کا دعوی کرتی ہے،

اگر پانچ، سات ہزار میگاواٹ کم ہو بھی گئی تو فرق نہیں پڑنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: