فیس لیس واچ مارکیٹ میں دستیاب اور واٹس ایپ کا نیا فیچر
لندن، سان فرانسسکو ( جے ٹی این پی کے نیوز ) فیس لیس واچ مارکیٹ میں دستیاب
ٹیکنالوجی کا نیا شاہکار، فیس لیس واچ بھی مارکیٹ میں آ گئی۔ نہ گھنٹے کی
سوئی نہ ہی سیکنڈ بتانے کا کوئی نظام ، بالکل صاف گھڑی لیکن وقت پھر بھی
آپ کو بتائے گی۔ اس گھڑی کی کوئی سکرین بھی نہیں اور نہ ہی اسے وائی
فائی سے کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ گھڑی کے کیس کو دبائیں، وائیبریشن سے
آپ کو وقت معلوم ہو جائے گا۔
واٹس ایپ پر ایک ساتھ تمام گروپس پر پیغام بھیجنا ہوا ممکن
پیغام رسانی کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے حوالے سے
ایک بہترین فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ واٹس ایپ کی خبروں
پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کا نام
‘کمیونیٹیز’ ہے جس کے ذریعے مختلف گروپس کو ایک ساتھ آپریٹ کرنے کی
سہولت ہو گی۔
= پڑھیں = گوگل کی آن لائن گیمرز کیلئے بڑی خوشخبری
صارفین کمیونیٹیز فیچر میں ایک سے زائد گروپس کو ایڈ کر سکیں گے جس کے
بعد ممکنہ طور پر ایڈمن یا گروپ میں پیغامات بھیجنے کی رسائی رکھنے والے
ممبرز بہ یک وقت تمام گروپس میں میسج کر سکیں گے۔ اس اقدام سے ایک ساتھ
تمام گروپ کو ہینڈل کرنے میں حائل پریشانی دور ہو جائے گی۔ کمپنی نے اس
فیچر پر گزشتہ سال سے کام شروع کیا اور اب اسے آزمائشی طور پر متعارف
کرایا گیا ہے-

نئی سہولت کی تصویر بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ فیچر کی تصویر میں دیکھا
جا سکتا ہے، صارفین کو دو آپشنز دیے گئے ہیں، ایک میں موجودہ گروپس کو
ایک جگہ اکٹھا کرنے جبکہ دوسرے میں تمام گروپس کو ایک ساتھ پیغامات بھیجنے
کی سہولت ہے۔
= مزید پڑھیں= انسٹاگرام کی صارفین کیلئے ریمکس ویڈیو بنانے سہولت
واضح رہے کہ چیٹ سے متعلق اس نئے فیچر کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے
نہیں آئیں، تاہم امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ سہولت جلد تمام صارفین کو فراہم کر دی
جائے گی۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
فیس لیس واچ مارکیٹ میں دستیاب , فیس لیس واچ مارکیٹ میں دستیاب , فیس لیس واچ مارکیٹ میں دستیاب
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید خبریں (== پڑھیں ==)