فیس بک پر دوستی ، میکسیکو کی گوری یزمان کے نوجوان انجینئر کی دلہن بن گئی
بہاولپور ( جے ٹی این کے پی نیوز ) فیس بک پر دوستی ، میکسیکو
سوشل میڈیا کی معروف ترین سائٹ فیس بک پر ہوئی دوستی ازدواجی رشتے میں
تبدیل، میکسیکو کی 54 سالہ گوری لیڈ یسما ماریہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے
ضلع بہاولپور کے علاقہ یزمان آ کر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد 32 سالہ
انجینئر ادریس کی دلہن بن گئی-
لیڈ یسما ماریہ بنی اشمل ادریس، اسلام قبول کر کے آخرت سنوار لی
میکسیکو کی گوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا نام تبدیل کر کے اشمل ادریس رکھ
لیا ہے، نماز پڑھنا شروع کر دی، مرغیوں اور جانوروں سے مانوس ہوں، انگلش
کے بعد اردو اور پنجابی بولنا بھی سیکھ لی ہے، پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، دل
واپس جانے کو نہیں کرتا، شادی میں کرونا کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔ ادریس سے
بہت پیار ہے، مسلمان ہو کر میں نے اپنی آخرت سنوار لی ہے-
= پڑھیں = سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وقت گزارنے والوں کیلئے بڑی وارننگ
تفصیلات کے مطابق امریکہ سے ملحقہ ریاست میکسیکو سے تعلق رکھنے والی
کاروباری خاتون لیڈ یسما ماریہ نے دو سال قبل یزمان کے علاقہ چک نمبر54 ڈی
بی کے رہائشی انجینئر محمدادریس کے ساتھ فیس بک پر دوستی کی اور شادی کی
خواہش ظاہر کی، جس پر دونوں راضی ہو گئے، لیکن کرونا وباء کی وجہ سے اسے
پاکستان آنے کا ویزہ نہ ملا جس کی وجہ سے اس کی شادی میں تاخیر ہوئی-
= ضرور پڑھیں = سندھ دھرتی کے 2 پریمی جوڑوں کی عجب داستاں
یکم فروری 2022 کو وہ پاکستان آئیں تو انجینئر محمد ادریس کے گھر والوں نے مدرسہ
جامعہ اسلامیہ نور المدارس کے مفتی اقبال احمد نقشبندی کے پاس لے گئے جہاں لیڈ
یسما ماریہ نے کلمہ توحید پڑھ کر اسلام قبول کیا- بعد ازاں محمد ادریس کیساتھ عدالت
میں اس کا نکاح پڑھایا گیا، اس کا نام اشمل ادریس رکھا گیا-
اشمل ادریس کھیتی باڑی، مویشی پالنے کی بھی شوقین
اس موقع پر انجینئر ادریس نے بتایا کہ اشمل ادریس اسلام کے تقدس کا بڑا خیال رکھتی
ہے، جب اذان ہوتی ہے تو وہ دوپٹہ اپنے سر پر رکھ لیتی ہے، نماز اور قرآن سیکھنے
میں بھی گہری دلچسپی رکھتی ہے، اشمل ادریس کو مرغیاں پالنے، بھینسوں اور گائے
کو چارہ ڈالنے کا بڑا شوق ہے، کھیتی باڑی دیکھنے کیلئے رقبہ پر بھی بڑے شوق سے
جاتی ہے-
اہل علاقہ اور اردگرد کے چکوک کی باسیوں کی جوڑے کو مبارکبادیں
انگلش بولنے کے علاوہ اردو اور پنجابی بھی سیکھ رہی ہے، انجینئر ادریس اور اشمل
ادریس کے نکاح کی خبر سن کر اردگرد کے متعدد چکوک کے سیکڑوں لوگوں نے آ
کر انہیں مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ