تازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجیملٹی میڈیا،ویڈیوز

فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر فیس عائد، واٹس ایپ نے پیدا کی مزید آسانی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

نیویارک/ سان فرانسسکو: جے ٹی این پی کے نیوز: فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ٹوئٹر کی تقلید کرتے ہوئے صارفین سے بلیو ٹک اکاونٹ کی فیس وصول کرنے کی ٹھان لی، جبکہ پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونیوالی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے پکچر ٹو پکچر فیچر متعارف کرا دیا جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال کر سکیں گے۔

سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ مزید بڑھ گیا

تفصیلات کے مطابق میٹا کے سی ای او اور فیس بک کے شریک بانی

مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے صارفین

کو بلیو ٹک کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ یہ سروس ابتدائی طور پر اس ہفتے

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع کی جائے گی۔ آپ اپنا اکاونٹ سرکاری

شناختی کارڈ کے ذریعے ویری فائی کروا سکتے ہیں، 18 سال سے زائد

عمر کے صارفین فیس بک و انسٹاگرام اکاونٹس کی ویری فائیڈ سبسکرپشن

کیلئے اہل ہیں۔ اس اقدام سے سوشل میڈیا ایپس پر سیکیورٹی اور تصدیق

شدہ اکاونٹس میں بہتری آئے گی۔ واضح رہے ویب پر استعمال کرنیوالے

انسٹاگرام اور فیس بک صارفین کیلئے اکاونٹ ویری فائیڈ کرانے کیلئے

سبسکرپشن سروس 11.99 ڈالر ماہانہ سے شروع ہو گی جبکہ آئی فون

کے صارفین 14.99ڈالر فیس ادا کریں گے۔ گزشتہ سال ایلون مسک نے

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ویری

فائیڈ صارفین کیلئے بلیو سبسکرپشن سروس شروع کی تھی۔

واٹس ایپ ماہرین صارفین کو مزید سہولیات کی فراہمی میں مصروف

دوسری طرف پیغام رسانی کیلئے استعمال ہونیوالی موبائل اپیلیکیشن

واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کیلئے پکچر ٹو پکچر فیچر متعارف

کرا دیا جس کے تحت وہ ویڈیو کال کے دوران بھی موبائل استعمال

کرسکیں گے۔ واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر اینڈرائیڈ پر تو دستیاب

تھا تاہم آئی او ایس صارفین اس سے محروم تھے، گزشتہ برس دسمبر

میں کمپنی انتظامیہ نے پکچر ٹو پکچر فیچر کی تیاری کا اعلان کیا تھا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے

یہ فیچر مرحلہ وار متعارف کرایا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں امریکہ،

برازیل سمیت دیگر ممالک کے آئی او ایس صارفین کو یہ سہولت فراہم

کردی گئی ہے۔ آئی او ایس صارفین اس فیچر کے بعد ویڈیو کال پر رہتے

ہوئے موبائل پر دیگر امور بھی انجام دے سکیں گے اور انہیں چیٹ ونڈو

کو چھوٹا کرنیکی سہولت بھی حاصل ہو گی۔ علاوہ ازیں دوسرے صارفین

سے چیٹ جبکہ گروپ یا کسی بھی دوست کو تصاویر، اہم دستاویزات بھی

بھیج سکیں گے۔ آئی او ایس کے صارفین کیلیے واٹس ایپ ورژن 23.3.77

پر پکچر ٹو پکچر کی سہولت دستیاب ہو گی۔علاوہ ازیں کمپنی نے آئی او ایس

صارفین کیلیے اپنی پروفائل فوٹوز کے طور پر اوتار بنا سکیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر ، فیس بک و انسٹاگرام صارفین پر

= پڑھیں = سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے