فیس بک بھارت کے سربراہ مستعفی،ٹوئٹراپنے ہزاروں ملازمین فارغ کرنے کیلئے تیار

نیویارک (جے ٹی این پی کے) فیس بک بھارت کے سربراہ مستعفی
فیس بک کے بھارت کے سربراہ اجیت موہن مستعفی ہوگئے ہیں میٹا کمپنی نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے، دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کی میٹاکمپنی نے کہاہے کہ فیس بک بھارت کے سربراہ اجیت موہن نے مزید اچھے مواقع حاصل کرنے کیلئے استعفیٰ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت موہن سوشل میڈیا پلیٹ فارم اسنیپ جوائن کریں گے۔اجیت موہن نے بطور سربراہ فیس بک انڈیا جنوری 2019 میں عہدہ سنبھالا تھا۔


ٹوئٹر بہتری کیلئے اپنی عالمی افرادی قوت کم کرنے کے مشکل عمل سے گزررہا ہے ،ایلون مسک

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک کی جانب سے ایک ہفتے تک

کمپنی کے مستقبل کے بارے میں غیریقینی والی صورتحال تھی،
تاہم اب کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کمپنی نے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ای میل میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی بہتری کیلئے وہ اپنی عالمی افرادی قوت

کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ای میل میں مزید کہا کہ ٹوئٹر کے وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر

نہیں ہونگے، انہیں بذریعہ خط مطلع کیا جائیگا۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز نے دعوی کیا ہے کہ ٹوئٹر کے ساڑھے سات ہزار

ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے گئے۔

فیس بک بھارت کے سربراہ مستعفی

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : باقاعدگی سے قیلولہ کرنا بلند فشار خون اور فالج کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: