فٹ بال کاجنون ، سعودی نوجوان ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے پیدل قطر روانہ

ریاض( جے ٹی این پی کے نیوز) فٹ بال کاجنون سعودی نوجوان
فٹ بال کے کھیل سے جنون کی حد تک لگائو رکھنے والے سعودی عرب نے33سالہ نوجوان عبداللہ السلمی نے
قطر میں رواں سال منعقد ہونیوالے فٹ بال ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے جدہ سے قطر کا پیدل سفر شروع کردیا
السلمی 1300کلومیٹر کا فاصلہ42دن پیدل چل کرطے کریں گے ، ابھی دوحہ پہنچے ہیں اور ورلڈ کپ کے سٹینڈز
میں بیٹھنے کا اپنا خواب پورا کرنے کیلئے سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔


۔۔۔نوجوان انوکھے اقدام سے میڈیا کی توجہ مبذول کرانے میں کامیاب۔۔۔


سعودی نوجوان عبدالسلمی اپنے اس انوکھے اقدام کی بدولت دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرانے میں بھی کامیاب ہو گیا ہے۔
میڈیا کی توجہ السلمی کی جانب مبذول ہوئی تو مقامی و بین الاقوامی اخبارات اس سے بات چیت کرنے کیلئے دوڑ پڑے ہیں۔
سعودی مسافر روزانہ سنیپ چیٹ اور ٹوئٹر اپنے آفیشل اکانٹس کے ذریعہ اپنے سفر کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتا اور دیگر تفصیلات بتاتا ہے۔
وہ بتاتا ہے اس دوران وہ لوگوں سے واقفیت حاصل کرتا اور اپنے ایک پڑائو کے اہم واقعات

سے دنیا کو آگاہ کرکے اگلے سٹیشن کی طرف چل پڑتا ہے۔


۔۔۔۔ پیدل سفرکامقصدورلڈ کپ میں اپنی موجودگی کو غیر معمولی انداز میں پیش کرنا۔۔۔


السلمی نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں اپنی موجودگی کو ایک غیر معمولی انداز میں ثابت کرنا چاہتا تھا

اسلئے اس نے فوری طور پر جدہ سے قطر تک پیدل سفر کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ سٹینڈز میں موجود شرکا میں شامل ہو سکے۔
السلمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے اس تجربے کیلئے منظم انداز میں تیاری کی ،

ریگستان کے وسط میں کیمپ لگانے میں اپنی مہارتوں پر بھروسہ کیا اور بہت زیادہ سامان اور خوراک ساتھ لیا ۔
اس حقیقت کے باوجود کہ جزیرہ نما عرب پیدل سفر کیلئے سب سے مشکل جگہوں میں سے ایک ہے

وہ ابھی تک اپنے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
اپنی حفاظت کے تناظر میں السملی نے وضاحت کی کہ ان کے پاس ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے

جو متعدد لوگوں سے منسلک ہے جو کسی بھی وقت اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں تاکہ ہنگامی حالات میں مدد کی جا سکے،السلمی نے کہا وہ ان تمام لوگوں کے شکر گذار ہیں جو اس سفر میں انکا ساتھ دے رہے ہیں ۔
۔۔۔السلمی کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی پیدل سفر کے تجزبہ کے حامل۔۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ السلمی کو کینیڈا اور آسٹریلیا میں پیدل سفر کا طویل تجربہ حاصل ہے ۔
السلمی عموما طلوع آفتاب کے وقت نکلتے ہیں ، دس یا ساڑھے دس بجے تک پیدل چلتے ہیں ۔
شدید گرمی میں چند گھنٹے آرام کرتے ہیں ، پھر غروب آفتاب تک پیدل سفرجاری رکھتے ہیں،

اور فی یوم 35کلومیٹر طے کرتے ہیں ۔
عبد اللہ السلمی کہا "میں لوگوں کو دکھانا چاہتا ہوں پیدل سفر ایک خوبصورت کھیل ہے،

چاہے موسم اور علاقہ سخت ہوں۔ ہم یہ کر سکتے ہیں۔

فٹ بال کاجنون سعودی نوجوان

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : عظمیٰ بخاری کا فخرزمان کیلئے بڑا مطالبہ، ثناء میر بھی کرکٹر کی معترف

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: