تنگی میں فورسز کاآپریشن،2دہشتگرد ہلاک، دو جوان شہید

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) فورسز کاآپریشن 2دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں مشکئی کے علاقے تنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کے دور ان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے،

دوجوان شہید، ایک زخمی ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اپریل کی درمیانی رات بلوچستان میں مشکئی کے علاقے تنگی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا،

دہشت گرد ضلع آواران اور گردونواح میں مختلف واقعات میں ملوث تھے،

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،

جو دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا۔

آپریشن کے دوران حوالدار راج ولی خان اور سپاہی اسامہ خان شہید ہوگئے. جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،

فورسز کاآپریشن 2دہشتگرد ہلاک

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: