سبی ،فورسز کا آپریشن ،بی این اے کے 6 دہشت گرد ہلاک ،ایک جوان شہید ،2زخمی
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) فورسزآپریشن 6 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگا ﺅپہاڑوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6دہشتگردوں کو ہلاک کردیا.
جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے ،
دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب ناگاﺅ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔
ایک بار جب فوجیوں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا
تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی
اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان نیشنل آرمی (بی این اے) سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گرد
جن میں نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر، پیر جان اور رکئی کلہوئی شامل ہیں، ہلاک ہوگئے ۔
یہ دہشت گرد سبی اور گردونواح میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے حالیہ واقعات میں ملوث تھے
اور ان کا تعلق 20 جنوری کو انارکلی، لاہور میں ہونے والے دھماکے سے بھی تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن،
استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
سبی آپریشن
فورسزآپریشن 6 دہشت گرد ہلاک
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں