فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ، میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) فوج کا سیاست سے کوئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ،

یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پرکسی قسم کی بحث اور غیر ضروری قیاس آرائی نہ کی جائے،

فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بہتر ہو گا اس بارے میں کوئی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اگر کوئی کہہ رہا ہے کہ ملکی سیاست میں ہماری طرف سے کچھ ہو رہا ہے تو اس کا کوئی پروف ہو گا

لیکن آج تک کچھ شواہد نہیں آئے، اس لئے صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ ان لوگوں سے پوچھا کریں

جو ہمارا نام لیتے ہیں، ہم تو کئی بار اس بارے میں آپ کو جواب دے چکے ہیں

یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے،اگرکسی کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو لائیں لیکن آج تک کوئی شواہد نہیں آئے ،

9 مارچ بدھ کو شام 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک ‘شے’ نے پاکستان کی فضائی حدود کی.

پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی اور اسے گرادیا،

پاکستانی فضائی حدود میں وہ چیز 3 منٹ اور چندسیکنڈ تک رہی اور 260 کلومیٹر اندر تک سفر کیا،

نشاندہی اور رسپانس کا وقت بالکل درست رہا۔اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی،

بھارتی چیز کسی حساس شے پر نہیں گری اور اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بھارت کو اس کی وضاحت وجواب دینا ہوگا ، پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے،

میاں چنوں میں واقعہ پیش آیا اور واقعہ جو بھی ہوا بھارت کو جواب دینا ہو گا۔

بھارت کے زیر استعمال ٹیکنالوجی ناقص ہے اور اس پر انہیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے،وزارت خارجہ کو تمام تفصیلات دے دی گئی ہیں،

وہ اس معاملے کو متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے، واقعے کی تحقیقات ہورہی ہیں اور تکنیکی جائزہ لیاجارہاہے ۔

پچھلے چند ہفتوں میں 80دہشت گرد ہلاک کر چکے ہیں۔

فوج کا سیاست سے کوئی

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: