لکی مروت، فوج، پولیس کا مشترکہ آپریشن ، 4دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) فوج پولیس کا مشترکہ آپریشن
فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ خفیہ آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان افواج پاکستان کے مطابق 28اور29مارچ کی درمیانی رات فوج اور پولیس نے
لکی مروت کے جنرل ایریا شیریخیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر
مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کیا،
دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے
جبکہ ایک دہشتگرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت کمانڈر ساجد،علیم،آفتاب اور فضل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ان دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ دہشتگرد اغواء برائے تاوان سمیت دہشتگردی کے کئی واقعات میں مطلوب تھے،
انہوں نے سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو بھی اپنی دہشگردی کا نشانہ بنایا تھا
جبکہ اس کے علاوہ یہ دہشتگرد جنوری 2022ء میں ایف سی کے ایک جوان کی شہادت میں بھی ملوث تھے۔
علاقے کے مقامی لوگوں نے خفیہ اطلاعات پر اس آپریشن کی تعریف کی اور
علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے افواج پاکستان کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
فوج پولیس کا مشترکہ آپریشن