فوج میں جانا چاہتا تھا اورکرکٹربننے کا بھی شوق تھا، نیئراعجاز

فوج میں جانا تھا

لاہور (جے ٹی این پی کے) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے کوئٹہ پی ٹی وی سے

پروڈیوسر طارق معراج نے متعارف کرایا ، منور ظریف ،اجمل اور بابرہ شریف میرے پسندید

اداکار ہیں ، اپنے کیرئیر میں بے پناہ کردار نبھا چکا ہوں اور اب صرف لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کی

فلم جگنو جیسے کردار کی تلاش میںہوں ۔ ایک انٹر ویو میں نیئر اعجاز نے کہا کہ میرے والد لاہور

ریڈیو سنٹرمیں میوزک ڈائریکٹرتھے اور ان کا تبادلہ کوئٹہ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے فیملی کوکوئٹہ

جانا پڑا ،وہاں قیام کے دوران مجھے ٹی وی ڈرامہ پروڈیوسر طارق معراج نے ڈرامہ سیریل میں

اداکاری کی پیشکش کی جس پر میںنے ا ن کو جواب دیا کہ مجھے تواداکاری نہیں آتی اگر آپ مجھے

بتائیں گے تومیں کر لیتا ہوں ،انہوںنے مجھے کردار سمجھایا اور میں نے وہ سین کر دیا او روہیںسے

یہ سلسلہ شروع ہو گیا ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کیرئیر میں مثبت کردار بھی ملے ہیں لیکن میں نے

زیادہ تر منفی کردار نبھائے ہیں ، ایک پراجیکٹ میں منفی کردار آیا تو میںنے خود کہا یہ کردار

مجھے دیا جائے وہ کردارکیا جو ہٹ گیا اس کے بعد میرے حصے میں منفی کردار آنا شروع ہو گئے

لیکن میںنے مثبت اور مزاحیہ کردار بھی نبھائے ہیں۔ نیئر اعجاز نے کہا کہ میری سوچ پاک فوج میں

بھی جانے کی تھی اور کرکٹ بھی کھیلتا تھا لیکن میں فیصلہ نہیں کر پایا او رشاید قسمت میں لکھا تھا

کہ میں نے اداکار بنناتھا اوروہ بن گیا ۔

فوج میں جانا تھا

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: