فوج اور ایجنسیوں پر مسلسل تنقید، عمران خان بھارتی میڈیا کی آنکھ کا تارا بن گئے

نئی دہلی (جے ٹی این پی کے) فوج اور ایجنسیوں پر مسلسل تنقید

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اداروں کیخلاف بات کرنے پر بھارتی میڈیا میں مقبول ہوگئے۔

پی ٹی آئی رہنما ء فیاض الحسن چوہان کو بھارتی چینل کے اینکرپرسن نے کہا کہ بھارت کو عمران خان کا ایجنڈا معلوم ہے،

عمران خان آئی ایس آئی کو ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں اور اسی لیے وہ بھارت میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی مسلمانوں پر ہندوؤں کے مظالم

رہنما پی ٹی آئی فیاض چوہان سے خاتون بھارتی اینکر نے کہا آپکی پارٹی نے اپنے ریاستی ادارے کو کٹہرے میں کھڑا کرکے بھارت کا کام آسان کردیا ، آپ کا شکریہ،

ایسا کرنے سے عمران خان بھارت کے سب سے پیارے ہوگئے۔

فیاض الحسن چوہان کہتے رہ گئے کہ بات کو متنازع بنانا آپ کی خواہش ہوگی۔

ایک اور ٹی وی چینل پر تجزیہ پیش کیا گیا کہ اگر عمران خان 10 سال کیلئے پاکستان کے وزیر اعظم بن جائیں تو بھارت کا کام آسان ہوجائے۔

ایک اور بھارتی چینل نے خبر چلائی کہ تحریک انصاف اور پاک فوج آمنے سامنے آگئے ،

اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر بھارتی میڈیا نے لکھا کہ ’تحریک انصاف کے رہنما ء نے

پاک آرمی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی،

عمران خان کی تحریک انصاف پاک فوج پر برس پڑی۔بھارتی ٹی وی کا فیاض الحسن کا

کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
بھارتی میڈیا

فوج اور ایجنسیوں پر مسلسل تنقید

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: