بین الاقوامیتازہ ترین

’فوجی کیموفلاج کے پیچھے چھپی خوبصورتی‘

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

ماسکو (جے ٹی این پی کے نیوز) ’فوجی کیموفلاج کے پیچھے

ایک جانب روسی فوج یوکرین میں برسرپیکار ہے تو وہیں اس کی خواتین فوجیوں میں مقابلہ حسن کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔

یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے اثرات ناصرف خطے بلکہ دنیا بھر پر پڑ رہے ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

روسی فوجی خواتین کے مابین مقابلہ

دوسری جانب روس کی فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کے درمیان مقابلہ حسن کا بھی انعقاد کیا گیا

جس کا عنوان ’فوجی کیموفلاج کے پیچھے خوبصورتی‘ رکھا گیا تھا۔

روسی میگزین کے مطابق مقابلہ حسن میں 40 خاتون فوجیوں نے شرکت کی جن میں کچھ کا کا تعلق روسی اسٹریٹجک میزائل فورسز سے بھی تھا۔

مقابلہ حسن کے پہلے مرحلے میں خاتون فوجیوں کو میدان جنگ میں لڑائی کے دوران اختیار کئے گئے بھیس میں نظر آنا تھا۔اس مرحلے میں خاتون فوجی خاص قسم کے گیس ماسک پہنے بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں جیسے وہ قاتل حسینائیں کیمیائی اور حیاتیاتی جنگ میں حصہ لے رہی ہوں۔

روس یوکرین تنازع، یورپی یونین کی عمران خان سے ثالثی کی درخواست

مقابلہ حسن میں ایسے مراحل بھی شامل تھے جن میں خواتین کی جنگی قابلیت کا اندازہ لگایا جاسکے۔ایک مرحلے میں خاتون فوجیوں کو میدان جنگ میں اپنے ساتھیوں کی جان بچانے کا چیلنج بھی دیا گیا تھا۔

مقابلہ حسن کے دوران زخمی سپاہیوں کو جوان مردی سے محاذ سے نکال کر محفوظ جگہ پہنچانے کی بھی مشق کی گئی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

’فوجی کیموفلاج کے پیچھے

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے