فواد چوہدری کی 15 برس میں چوتھی سیاسی قلا بازی
اسلام آباد: فواد چوہدری کی 15 برس میں
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سے دستبرادی اختیار کر کے گذشتہ 15 برسوں کے دوران چوتھی پارٹی چھوڑ کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے 9 مئی کے واقعات کی واضح الفاظ میں مذمت کی تھی، اب میں نے سیاست سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس لیے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے کر عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں۔
= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں
تفصیلات کے مطابق 2008 کے بعد فواد چوہدری پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کے
رکن بنے، وہ اس دوران پرویز مشرف کے ترجمان بھی رہے۔ مارچ 2012 میں وہ آل پاکستان
مسلم لیگ سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے، انہیں وزیراعظم یوسف رضا
گیلانی کا معاون خصوصی برائے اطلاعات و سیاسی امور مقرر کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی کی
نااہلی کے بعد راجا پرویز اشرف وزیر اعظم بنے تو فواد چوہدری کا عہدہ برقرار رکھا گیا۔ پیپلز
پارٹی چھوڑ کر وہ کچھ روز کے لئے مسلم لیگ ق کا حصہ بھی بنے لیکن 2013 کے الیکشن
کے بعد بلاول بھٹو کے ترجمان رہے۔ فواد چوہدری نے جون 2016 میں تحریک انصاف میں
شمولیت اختیار کر لی، وہ 2018 میں جہلم سے الیکشن جیت کر وزیر اطلاعات مقرر کیے گئے۔
آخر کار سفر اختتام کو پہنچا، فواد چوہدری کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر اہلیہ حبا کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے بھی ردعمل
دیا اور انہوں نے ٹویٹر پر ٹوئٹ میں لکھا کہا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
فواد چوہدری کی 15 برس میں