فلپائن میں انوکھے لاٹری جیک پاٹ نے ریاضی دانوں کو چکرا کر رکھ دیا

منیلا: جے ٹی این پی کے نیوز: فلپائن میں انوکھے لاٹری جیک پاٹ

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکلنے کے واقعہ نے ریاضی دانوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ جبکہ اس حوالے سے تحقیقات کے مطالبات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

گذشتہ ہفتے کے جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ پیسو یعنی ( 40 لاکھ امریکی ڈالر) تھا

اور جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز تھا جو سب نو سے تقسیم ہو سکتے تھے۔

فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کوکو پیمینٹل نے ان ’’ مشتبہ ‘‘ نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پڑھیں : ایک پہیے والی سائیکل پر50 کلومیٹر سفر کا ریکارڈ

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک ماہر نے بتایا کہ اگر ایک کروڑ لوگوں نے یہ لاٹری کھیلی تو اتنے لوگوں کے جیتنے کا امکان ایک کے بعد 1224 صفر لگانے کے بعد جو عدد بنے، اس میں سے ایک ہے۔

یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے کہا کہ یہ عدد اتنا بڑا ہے کہ مجھے اس کا نام بھی معلوم نہیں۔

ہم نے جتنی کائنات دیکھی ہے، اس میں مالیکیولز کی تعداد 80 صفر جتنی ہے۔

گرینڈ لوٹو کے شرکا کو ایک سے لے کر 55 میں سے چھ اعداد چننے پڑتے ہیں۔

جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام چھ نمبرز وہی ہونے چاہییں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔

کوکو پیمینٹل نے لاٹری کے غیر معمولی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ یہ لاٹری گیمز ‘‘

جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے۔

لاٹری انتظامیہ کی بے ضابطگیوں کی تردید، تحقیقات کا خیر مقدم

اس لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس ( پی سی ایس او ) کے جنرل مینیجر

میلکوئیڈز روبلز نے کہا کہ یہ کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہیں۔ فلپائن میں لوگوں کی عادت ہے کہ وہ سلسلہ وار نمبروں پر شرط لگاتے ہیں۔

فلپائن میں ایک ہی لاٹری میں 433 لوگوں کا جیک پاٹ نکلنے کے اس ناقابل یقین واقعہ کے تحقیقات کے مطالبے کی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔

لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس (پی سی ایس او) نے لاٹری جیتنے والوں کی بڑی تعداد کی تصاویر بھی شیئر کر دی ہیں جن میں سے ہر ایک کے حصے میں 5 لاکھ پیسو (13 ہزار امریکی ڈالر) آئے ہیں۔

انوکھے لاٹری جیک پاٹ رزلٹ پر سوشل میڈیا صارفین منقسم

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی رائے تقسیم نظر آئی، کچھ صارفین نے اس اتفاق کو قابل فہم قرار دیا

جبکہ کچھ لوگوں نے اس پر اپنے شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ جیت کا عدد (09-45-36-27-18-54)

ایسے اعداد کی سیریز ہے جو سب 9 سے تقسیم ہو سکتے ہیں۔

پی سی ایس او کے جنرل مینیجر میلکوئیڈز روبلز نے اس حیران کن

معاملے میں کسی قسم کی بے ضابطگیوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ

وہ اس حوالے سے تحقیقات کو خوش آمدید کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پی سی ایس او اپنی

ذمہ داری اور اس اصول کی پاسداری کرتا ہے کہ کھیلوں کے انعقاد قابل اعتماد، دیانتداری، اخلاص اور شفافیت پر مبنی ہو۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

فلپائن میں انوکھے لاٹری جیک پاٹ ، فلپائن میں انوکھے لاٹری جیک پاٹ ، فلپائن میں انوکھے لاٹری جیک پاٹ

===> مزید دلچسپ اور عجیب وغریب خبریں (== پڑھیں ==)

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: